Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

غرائب القرآن

عرض مصنف
بحمدہٖ تعالیٰ”عجائب القرآن”طبع ہوجانے کے بعدجوپینسٹھ عنوانوں پرقرآنی عجائبات کا بہترین گلدستہ ہے۔ اب قرآن مجید کے مزید چند عجائبات اور تعجب خیز و حیرت انگیز واقعات کا مجموعہ، جو ستر عنوانوں پر مشتمل ہے، نیز ان عنوانات سے تعلق رکھنے والی آیتوں کا ترجمہ، تفسیر و شانِ نزول و نکات و درسِ ہدایت ”غرائب القرآن” کے نام سے ناظرین کی خدمت میں پیش کرتا ہوں۔
”عجائب القرآن” اور ”غرائب القرآن” یہ دونوں کتابیں قرآن مجید کے مضامین پر ایام علالت میں میری محنتوں کا ثمرہ ہیں۔ مولیٰ تعالیٰ اپنے حبیب کریم علیہ الصلوٰۃ والسلام کے طفیل میری ان دینی تصنیفات کو قبولیت دارین کی کرامتوں سے سرفراز فرمائے۔ اور میرے لئے ،نیز والدین، اساتذہ و تلامذہ و مریدین کے لئے زادِ آخرت و ذریعہ مغفرت بنائے اور میرے نواسہ عزیز القدر مولانا فیض الحق صاحب کو فیضانِ علم و عمل و برکاتِ دارین کی دولتوں سے مالا مال فرمائے کہ وہ اس کتاب کی تدوین و تبییض میں میرے شریک ِ کار بنے رہے۔(آمین)
ناظرین کرام سے گزارش ہے کہ وہ میری مکمل صحت و عافیت کے لئے دعائیں کرتے رہیں۔ تاکہ میں صحت مند ہو کر آخرِ حیات تک درسِ حدیث و مواعظ و تصنیفات کا کام جاری رکھ سکوں۔
وما ذالک علی اللہ بعزیز وھو حسبی ونعم الوکیل وصلی اللہ تعالٰی علی حبیبہ محمد والہ وصحبہ اجمعین
                      عبدالمصطفیٰ الاعظمی عفی عنہ
                      گھوسی۔۲۳ رمضان  ۱۴۰۲؁ھ

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!