Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

بغیر عمل کے فقط نیت پر ثواب

شریعت میں مؤمن کی اچھی نیت کی اس قدر اہمیت ہے کہ اچھی نیت پر بِلا عمل کے بھی ثواب مل جاتا ہے،چنانچہ ایک حدیث پڑھئے جو بڑی ہی نصیحت آموز و عبرت آمیز ہے۔
حدیث:
     حضرت اَنس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا کہ رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم جب غزوہ تبوک سے آتے ہوئے مدینہ منورہ کے قریب پہنچے تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ مدینہ میں کچھ ایسے لوگ رہ گئے ہیں کہ اگرچہ وہ لوگ اس جنگ میں نہیں آئے۔ مگر تم لوگ جہاں جہاں گئے اور جس جس میدان کو تم لوگوں نے طے کیا وہ لوگ تمام مقامات میں تمہارے ساتھ تھے کیونکہ اس جہاد میں اُن لوگوں نے شریک ہونے کی نیت کی تھی مگر اپنی مجبوری و معذوری کی و جہ سے وہ لوگ اس جہاد میں شامل نہ ہوسکے۔(1) (مشکوٰۃ،ج۲،ص۳۳۱)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1۔۔۔۔۔۔صحیح البخاری،کتاب المغازی،باب۸۳،الحدیث:۴۴۲۳،ج۳،ص۱۵۰

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!