Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

زکوٰۃ کی تعریف اور زکوٰۃ کی اقسام

زکوٰۃ کی تعریف
    زکوٰۃ شریعت کی جانب سے مقرر کردہ اس مال کو کہتے ہیں جس سے اپنا نفع ہر طرح سے ختم کرنے کے بعد رضائے الہٰی عَزَّوَجَلَّ کے لئے کسی ایسے مسلمان فقیر کی ملکیت میں دے دیا جائے جو نہ تو خود ہاشمی ۱؎ ہو اور نہ ہی کسی ہاشمی کا آزاد کردہ غلام ہو ۔
(الدرالمختار،کتاب الزکوٰۃ،ج۳،ص۲۰۴،۲۰۶ ملخصاً)
زکوٰۃ کو زکوٰۃ کہنے کی وجہ
    زکوٰۃ کا لُغوی معنی طہارت ، افزائش (یعنی اضافہ اور برکت) ہے ۔ چونکہ زکوٰۃ بقیہ مال کے لئے معنوی طور پر طہارت اور افزائش کا سبب بنتی ہے اسی لئے اسے زکوٰۃ کہا جاتا ہے۔
 (الدرالمختاروردالمحتار،کتاب الزکوٰۃ،ج۳،ص۲۰۳ملخصاً)
زکوٰۃ کی اقسام
زکوٰۃ کی بنیادی طور پر 2قسمیں ہیں۔
(۱)مال کی زکوٰۃ      (۲)اَفراد کی زکوٰۃ( یعنی صدقہ فطر)
مال کی زکوٰۃ کی مزید دو قسمیں ہیں:
    (1)سونے، چاندی کی زکوٰۃ ۔
    (2)مالِ تجارت اور مویشیوں ، زراعت اور پھلوں کی زکوٰۃ(یعنی عشر)۔
 (ماخوذ از بدائع الصنائع فی ترتیب الشرائع ،کتاب الزکوٰۃ ،ج۲،ص۷۵)
۱؎ : بنی ہاشم سے مرادحضرت علی وجعفر وعقیل اور حضرت عباس وحارث بن عبدا لمطلب کی اولا دیں ہیں ۔ان کے علا وہ جنہوں نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی اِعانت نہ کی مثلاًابولہب کہ اگرچہ یہ کافر بھی حضرت عبد المطلب کا بیٹا تھا مگر اس کی اولا دیں بنی ہاشم میں شمار نہ ہو ں گی۔(بہارشریعت،ج۱،حصہ ۵ ،ص ۹۳۱)

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!