Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

غم خواری کرنا

غم خواری کرنا

(1) حضرت سیدنا جابررضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ عليہ وسلم نے فرمایا ”جو کسی غمزدہ شخص سے تعزیت (یعنی اس کی غم خواری)کر ے گا اللہ عزوجل اسے تقوی کا لباس پہنائے گا اور روحو ں کے درمیان اس کی روح پر رحمت فرمائے گا اور جو کسی مصیبت زدہ سے تعزیت کریگا اللہ عزوجل اسے جنت کے جوڑوں میں سے دوایسے جوڑے عطا پہنائے گا جن کی قیمت دنیا بھی نہیں ہوسکتی۔”(المعجم الاوسط ،رقم ۹۲۹۲،ج۶، ص ۴۲۹ )
(2) حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ سرورِ عالم صلی اللہ عليہ وسلم نے فرمایا ”جس نے کسی مصیبت زدہ کی تعزیت کی تو اسے مصیبت زدہ کے برابر اجر ملے گا ۔”
(الترغیب والترہیب، رقم ۶،ج۴،ص۱۷۹)
(3) حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور اقدس صلی اللہ عليہ وسلم نے فرمایا ”مسلمان جب اپنے مسلمان بھائی کی عيادت کو گيا تو واپس ہونے تک ہميشہ جنت کے پھل چننے ميں رہا۔” (بخاری ،رقم الحدیث ۲۵۶۸، ص۱۳۸۹ )
(4) حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روايت ہے کہ سرورِکونین صلی اللہ عليہ وسلم نے فرمايا ”جو مسلمان کسی مسلمان کی عيادت کے ليے صبح کو جائے تو شام تک اس کے ليے ستر ہزار

فرشتے استغفار کرتے ہيں اور شام کو جائے تو صبح تک ستر ہزار فرشتے استغفار کرتے ہيں اور اس کے ليے جنت ميں ايک باغ ہوگا۔”(سنن الترمذی، رقم الحدیث ۹۷۱ ،ج۲، ص۲۹۰ )
اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی زبان کسی غم زدہ کی غم خواری کرنے میں استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ عليہ وسلم

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!