Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

جائز سفارش کرنا

جائز سفارش کرنا

حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب مدنی آقا صلی اللہ علی وسلم کی بارگاہ اقدس میں کوئی سائل یا ضرورت مند حاضر ہوتاتو آپ صلی اللہ علی وسلم فرماتے : ”(حاجت روائی میں )اسکی سفارش کرو اجر پاؤ گے، اللہ تعالیٰ اپنے رسول کے ذریعے جو چاہتاہے فیصلہ کرتاہے ۔” (صحیح بخاری ، کتاب الادب ، رقم ۶۰۲۷، ج۴،ص۱۰۷ )
جبکہ حضرتِ سیدنامعاویہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ تاجدارِ مدینہ صلی اللہ عليہ وسلم نے فرمایا: ”سفارش کرکے اجر پاؤ ، تم میں سے کسی کی حاجت دیکھ کر میں اسے ذہن نشین کرلیتا ہوں کہ کب تم اسے حل کرو ا کر اجر پاؤ گے ؟”(ابوداؤد، کتاب الادب ، باب فی الشفاعۃ رقم۵۱۳۲، ج۴، ص۴۳۱)
اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی زبان جائز سفارش کرنے میں استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ عليہ وسلم

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!