Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

صالحین کا ذکر ِ خیر کرنا  نیکی کی دعوت دینا

صالحین کا ذکر ِ خیر کرنا

روایت میں ہے : ” عند ذکر الصالحین تنزل الرحمۃ یعنی نیک

لوگوں کے ذکر کے وقت رحمت نازل ہوتی ہے۔” (کشف الخفاء رقم ۱۷۷۰،ج۲،ص۶۵)
لہذا ! اپنے اسلاف کی حیات مقدسہ کے روشن ابواب لوگوں کے سامنے بیان کرنا تاکہ وہ بھی ان اکابرین کے نقش قدم پر چلیں ،خیروبرکت کا باعث ہے ۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی زبان صالحین کا ذکر کرنے میں استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ عليہ وسلم

 نیکی کی دعوت دینا

سورۂ حم السجدۃ میں ہے : وَ مَنْ اَحْسَنُ قَوْلًا مِّمَّنۡ دَعَاۤ اِلَی اللہِ وَ عَمِلَ صَالِحًا وَّ قَالَ اِنَّنِیۡ مِنَ الْمُسْلِمِیۡنَ ﴿۳۳﴾ ترجمۂ کنزالایمان :اور اس سے زیادہ کس کی بات اچھی جو اللہ کی طرف بلائے اور نیکی کرے اور کہے میں مسلمان ہوں۔” (پ۲۴،السجدۃ :۳۳)
رحمتِ کونین صلی اللہ عليہ وسلم نے فرمایا: ”نیکی کی طرف راہنمائی کرنے والا بھی نیکی کرنے والے کی طرح ہے ۔”(جامع ترمذی ، رقم ۲۶۷۹،ج۴،ص۳۰۵)
حضرت سیدنا امام محمد غزالی علیہ الرحمۃ نقل فرماتے ہیں کہ حضرت موسی عليه السلام نے بارگاہ ِ الٰہی عزوجل میں عرض کی :”یااللہ عزوجل !جو اپنے بھائی کو بلائے ،اسے نیکی کا حکم دے اور برائی سے منع کرے تو اس کی جزا کیا ہے ؟” ارشاد فرمایا،”میں اس کی ہر بات پر ایک سال کی عبادت کا ثواب لکھتا ہوں اور اسے جہنم کی سزا دینے میں مجھے حیاء آتی ہے۔”(مکاشفۃ القلوب، باب فی الامر والمعروف ،ص۴۸)
اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی زبان نیکی کی دعوت دینے میں استعمال کرنے کی توفیق عطا

فرمائے ۔ آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ عليہ وسلم

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!