Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

کدو سے محبت

    حضرت انس رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کابیان ہے کہ ایک درزی نے حضورصلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کی دعوت کی میں بھی ساتھ میں تھا۔ جوکی روٹی اور شوربا آپ کے سامنے لایا گیا جس میں خشک گوشت کی بوٹیاں اور کدو کے ٹکڑے پڑے ہوئے تھے۔میں نے دیکھا کہ حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم پیالے کے اطراف سے کدو کے ٹکڑے تلاش کرکے تناول فرماتے تھے۔ اسی لئے میں اس دن سے کدو کو ہمیشہ محبوب رکھتا ہوں۔(1)
(بخاری جلد۲ ص۸۱۷ باب المرق)
منقول ہے کہ حضرت امام ابو یوسف رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ (شاگرد امام ابو حنیفہ علیہ الرحمۃ) کے سامنے اس روایت کا ذکر آیا کہ حضورِ اقدس صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کو کدو بہت زیادہ پسند تھا۔ اس مجلس میں ایک شخص نے کہہ دیا کہ”اَنَامَااُحِبُّہ،” (میں تو اس کو پسند نہیں کرتا) یہ سن کر حضرت امام ابو یوسف نے تلوار کھینچ لی اور فرمایا کہ جَدِّدِ الْاِسْلَامَ وَاِلَّا قَتَلْتُکَ (2)اپنے ایمان کی تجدید کرو ورنہ میں تجھ کو قتل کر ڈالوں گا۔ (مرقاۃ شرح مشکوٰۃ ج۲ ص۷۷)

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!