Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

دُرود شریف

اللہعَزَّ  وَجَلَّنے ہمیں اپنے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمپر دُرُود ِ پاک پڑھنے کا حکْم  دیتے ہوئے اِرشَاد فرمایا:
اِنَّ اللہَ وَمَلٰٓئِکَتَہٗ یُصَلُّوۡنَ عَلَی: ترجمۂ کنز الایمان:بے شک اللہ اور اس کے النَّبِیِّ ؕ یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا صَلُّوۡا عَلَیۡہِ وَ سَلِّمُوۡا تَسْلِیۡمًا ﴿۵۶﴾ (پ۲۲، الاحزاب: ۵۶)
فرشتے دُرُود بھیجتے ہیں اس غیب بتانے والے (نبی) پر اے ایمان والو ان پر دُرُود اور خوب سلام بھیجو۔ 
بہارِ شریعت(جلد اوّل) صَفْحَہ 75پر ہے: جب حُضُور (صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) کا ذِکْر آئے تو بکمالِ خُشوع و خُضوع و اِنکسار بَاَدَب سُنے اور نامِ پاک سُنتے ہی دُرُود شریف پڑھنا واجِب ہے۔ 
اعلیٰ حضرت، اِمامِ اہلسنّت،مُجَدّدِ دِىن و ملّت مولانا شاہ اِمام احمد رَضا  خان عَلَیْہِ رَحمَۃُ الرَّحْمٰن فتاویٰ رضویہ میں اس مسئلہ کی تفصیل بیان کرتے ہوئے اِرشَاد فرماتے ہیں:نامِ پاکِ حُضُور پُرنُور سَیِّدِ عَالَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّم مُـخْتَلِف جلسوں میں جتنی بار لے یا سُنے ہر بار دُرُود شریف پڑھنا واجِب ہے ،اگر نہ پڑھے گا گنہگار ہو گا اور سَخْت سَخْت وَعِیدوں میں گِرِفتار، ہاں ا س میں اِخْتِلاف ہے کہ اگر ایک ہی جَلْسَہ میں چند بار نامِ پاک لیا یا سنا تو ہر بار واجِب ہے یا ایک بار کافی اور ہر بار مُسْتَحَب ہے، بَہُت عُلَما قَولِ اَوّل کی طرف گئے، ان کے نزدیک ایک جَلْسَہ میں ہزار بار کلمہ شریف پڑھے تو ہر بار دُرُود شریف بھی پڑھتا جائے اگر ایک بار بھی چھوڑا گنہگار ہوا ۔
دیگر عُلَما نے بَنَظَرِ آسانیِ اُمَّت قَولِ دُوَم اِخْتِیار کیا ان کے نزدیک ایک جَلْسَہ میں   ایک بار دُرُود اَدائے واجِب کے لیے كِفَایَت کرے گا، زیادہ کے تَرْک سے گنہگار نہ ہو گا مگر ثوابِ عظیم و فَضْلِ جسیم سے بے شک مَحْرُوم رہا۔بَہَرحَال مُناسِب یہی ہے کہ ہر بار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّم کہتا جائے کہ ایسی چیز جس کے کرنے میں بِالْاِتِّفَاق بڑی بڑی رحمتیں برکتیں ہیں اور نہ کرنے میں بلا شبہ بڑے فَضْل سے مَحْرُومی اور ایک مَذْھَبِ قَوِی پر گناہ  و مَعْصِیَّت، عاقِل کا کام نہیں کہ اُسے تَرْک کرے۔ 1
پیاری پیاری اِسْلَامی بہنو!سرورِ کائنات ، فَخْرِ مَوجُودات صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی شانِ مَحْبُوبِیَّت  کا کیا کہنا؟ ایک حقیر و ذلیل بندۂ خُدا کے پیغمبر جمیل کی بارگاہِ عَظَمَت میں دُرُود شریف کا ہدیہ بھیجتا ہے تو خُداوند جلیل اس کے بَدْلے میں اس بندے پر رحمتیں نازِل فرماتا ہے۔اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  ہم سب کو زیادہ سے زیادہ دُرُود شریف پڑھنے کی توفیق عَطا فرمائے۔ (آمین)
1فتاویٰ رضویہ، ۶/۲۲۲
2بہارِ شریعت، فضائل مدینہ طیبہ، ۱/ ۱۲۲۱

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!