Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

جوڑوں کے درد کے 6 علاج

(1)یا غَنِیُّ ریڑھ کی ہڈّی ،گھٹنوں ، جوڑوں وغیرہ جسم میں کہیں بھی درد ہو، چلتے پھرتے اُٹھتے بیٹھتے پڑھتے رہئے اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ دَرد جاتا رہے گا (2)روزانہ دو بُھنے ہوئے آلو(چھلکے سمیت)اور تھوڑی سی ادرک ملا کر کھالیجئے اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ جوڑوں کے دَرد میں فائدہ ہوگا(3)موسمبی کے آدھے گلاس خالص رس میں ایک چمچ مچھلی کا تیل (میڈیکل اسٹور سے مل سکتا ہے)ملا کرپہلی بارمسلسل چار دن تک روزانہ دن کے گیارہ بجے پئیں ۔ اس کے بعد چار ماہ تک ہر 15 دن کے بعد مسلسل دو دن اُسی وقت میں پئیں۔ یہ علاج سردیوں میں زیادہ مناسِب ہے۔اس علاج کے دوران ٹھنڈی تاثیر والے پھل مَثَلاً میٹھے،موسمبی ، اَنَنّاس اور انار وغیرہ زیادہ استعمال کیجئے(4)صبح نَہار منہ گھی کوار کا حلوا کھایئے ۔(یہ بازار میں مل سکتا ہے)(5)پیاز کا رَس اور رائی کا تیل ملا کر جوڑوں پر مالش کریں ۔ اس سے سُست جوڑ کھل جائیں گے اوربفضلہ تعالیٰ آپ راحت محسوس فرمائیں گے۔(6)اگر ڈاکٹر اجازت دے تو روزانہ ایک گولی نیورومیٹ (NEUROMET) کھانے کے بعد پانی سے استعمال کیجئے جوڑو ں کے درد کیلئے مُجرَّب(1)ہے۔ ڈاکٹر کے مشورہ سے روزانہ ایک سے زیادہ بھی لے سکتے ہیں اور اگر درد کی شدت کم ہو تو ناغہ سے بھی لی جا سکتی ہے ۔ اِس طرح کی دوائیں بلا ناغہ مسلسل نہ کھائی جائیں بیچ میں کچھ دن وقفہ کر لینا چاہئے مَثَلاً اگر مسلسل 12 دن استِعمال کر لی تو 7یا 12دن تک وقفہ کر لیا پھر ضرورت محسوس ہوئی تو شروع کر دے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!