Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

بے جا سختی کرنے والوں کیلئے لمحۂ فکریہ

بے جا سختی کرنے والوں کیلئے لمحۂ فکریہ

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اگر ہر شخص اپنے اِرد گرد کے ماحول پر نظر ڈالے اور غور کرے تو اس حقیقت سے انکار نہیں کر سکتا کہ زندگی کے مختلف مراحل میں قدم قدم پر اُسے جس جس چیز کی ضرورت پڑتی یا جس جس فرد سے واسطہ پڑتا ہے وہ تمام کی تمام چیزیں یاسارے کے سارے افراد اس کے مِزاج پر پورا نہیں اترتے بلکہ یہ کہنا بےجا نہیں ہوگا کہ اکثر مِزاج کے خِلاف ہی ہوتے ہیں ، نجانے کن کن سے آدمی خود بیزار اور کون کون خود اُس سے بیزار ہوتا ہے مگر اِس کے باوُجُود مُروّت ، مجبوری یا حکمتِ عملی کے  باعث سمجھوتے اور برداشت سے کام لیتے ہوئے ایک دوسرے سے روابط برقرار رکھتے ہیں اور تعلُّقات کی دیوار میں دراڑ نہیں آنے دیتے  بالکل اسی طرح اشیاء کا معاملہ ہے کہ کھانے پینے سے لے کر استعمال کرنے تک  کی نجانے کتنی چیزیں ایسی ہیں جو ہر لحاظ سے آپ کی  سوچ ، خواہش اور معیار کے عین مطابق نہیں ہوتیں لیکن وہ آپ کی ضرورت  ہیں اِس لئے آپ  کسی صورت اُنہیں چھوڑنے کیلئے تیار نہیں ہوتے۔ ذرا سوچئے ! جب آپ دُنیا کی کئی چیزوں کو بے شُمار عُیُوب و نقائص کے باوُجُود اپناتے اور کئی لوگوں کو خِلافِ مِزاج ہونے کے باوُجُود نبھاتے ہیں تو پھر یہ دوہرا معیار اُس ہستی کیلئے کیوں جو آپ کی رفیقۂ حیات ، زندگی کی اہم ضرورت اور آپ کی تمام تر ضروریات کا خیال رکھنے والی ہے؟ کیا اِس لئے کہ آپ اُس کے حاکم و افسر ہیں جس طرح چاہیں اُس کے ساتھ سُلوک کریں ؟ کیا صرف آپ ہی اُس کے حاکم ہیں کوئی آپ کا حاکم نہیں ؟کیا صرف بیوی ہی شوہر کو جواب دِہ ہے شوہر کسی کو جواب دِہ نہیں ؟یاد رکھئے!اگر اُس پر آپ کا حکم چلتا ہے تو آپ پر بھی احکمُ الحاکمین جَلَّ جَلَالَہُ کا حکم چلتا ہے ، اگر آج گھر کی چار دیواری میں بات بات پر ناجائز طور پر اُسے ذلیل کریں گے تو کہیں ایسا نہ ہو کہ کل قیامت کے دن محشر کے میدان میں سب کے سامنے آپ کو بھی ذِلّت و رُسوائی کا سامنا کرنا پڑے۔
یہ بھی تو سوچئے کہ جب وہ آپ کی کئی خِلافِ مِزاج باتوں اور عادتوں کو خاموشی سے سہہ لیتی ہے تو کیا آپ اُس کی چند عادتوں  پر صبر نہیں کرسکتے…؟ کیا آپ اُس کی چھوٹی چھوٹی خطاؤں پر اُسے معاف نہیں کرسکتے…؟کیا آپ اس کی بے شمار خدمتوں کا صِلہ عفو و درگزر کی صورت میں نہیں دے سکتے…؟کیا خبر یہی مُعافی کل بروزِ قیامت آپ کے  گُناہوں کی مُعافی کا سبب بن جائے ۔
حُسنِ اَخلاق کے پیکر ، تمام نبیوں کے سَرْوَر صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : جس  نے اپنی بیوی کے بُرے اَخلاق پر صبر کیا تو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  اسے حضرت ایّوب عَلَیْہِ السَّلَام کے مصیبت پر صبر کرنے کی مثل اَجْر عطا فرمائے گا اور اگر عورت اپنے شوہر کے بُرے اَخلاق پر صبر کرےتو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  اسے فرعون کی بیوی آسیہ کے ثواب کی مثل اَجْر عطا فرمائے گا۔ (1)
________________________________
1 –   کتاب الکبائر ، الکبيرة السابعة والاربعون ،  ص۲۰۶

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!