islam
جانشینِ عطّار کا نکاح
جانشینِ عطّار کا نکاح
جانشینِ عطّار ، الحاج مولاناابو اُسَید عُبَیْد عطاری مدنی مَدَّ ظِلُّہُ الْعَالِی کے نکاح کی تقریب بَرقی قمقموں سے جگمگاتے شادی ہال کے بجائے مدینۃُ الاولیاء ملتان شریف میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے تین روزہ سنَّتوں بھرے بین الاقوامی اجتماع میں 18 اکتوبر 2003ء کوشبِ اتوار بڑی سادَگی کے ساتھ انجام پائی۔ تلاوت کے بعد پُر سوز نعتیں پڑھی گئیں ، رِقّت انگیز سماں تھا ، خُطبۂ نکاح پڑھ کر امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہی نے نکاح پڑھایا۔ جبکہ رُخصتی کی تقریب شَوّالُ المکرَّم ۱۴۲۶ھ ، بمطابق2005 کی دسویں شب رکھی گئی۔ (1)
بَراتی ہیں تَمامی اَہل ِسنّت
عُبَیْدِ قادِری دُولھا بنا