Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

حضرت ام سائب رضی ﷲ تعالیٰ عنہا

    یہ ایک بڑھیا اور نابینا صحابیہ ہیں جو خدا کی راہ میں اپنا وطن چھوڑ کر اور ہجرت کر کے مدینہ منورہ رہنے لگی تھیں ان کی بھی ایک کرامت عجیب و غریب ہے اور وہ یہ ہے کہ ان کا ایک بیٹا جو ابھی بچہ تھا اچانک انتقال کر گیا لوگوں نے اس کی لاش کو کپڑا او ڑھا دیا  اورحضرت ام سائب کو خبر کردی کہ آپ کا بچہ انتقال کر گیا یہ سن کو انہوں نے آبدیدہ ہوکر دونوں ہاتھ اٹھا کر اس طرح دعا مانگی کہ۔
    ،،یا اﷲعزوجل! تجھ پر ایمان لائی اور میں نے اپنا وطن چھوڑ کر تیرے رسول صلي اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کی طرف ہجرت کی ہے اس لئے اے میرے اﷲعزوجل! میں تجھ سے دعا کرتی ہوں کہ تو میرے بچے کی موت کی مصیبت مجھ پر نہ ڈال،،۔
    حضرت انس بن مالک صحابی رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کا بیان ہے کہ حضرت ام سائب رضی اﷲ تعالیٰ عنہا کی دعا ختم ہوتے ہی ایک دم ان کا بچہ اپنے چہرے سے کپڑا اٹھا کر اٹھ بیٹھا اور زندہ ہوگیا ۔
        (حجۃ اللہ علی العالمین، فی معجزات سید المرسلین،ص۶۲۳)
تبصرہ:۔اسلامی بہنو! غور کرو کہ حضور اقدس صلي اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم سے محبت کرنے والیوں اور عبادت گزار عورتوں کو خداوند کریم نے کیسی کیسی کرامتوں سے سرفراز فرمایا ہے تم بھی رسول پاک سے سچی محبت رکھو اور قسم قسم کی نیکیوں اور عبادتوں میں اپنی زندگی گزار دو خداوند قدوس بڑا رحیم و کریم ہے ہوسکتا ہے کہ وہ اپنا فضل و کرم فرما دے اور تم کو بھی صاحب کرامت بنا دے۔

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!