Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

دوسرے مختلف عملیات

دماغ کی کمزوری:۔
پانچوں نمازوں کے بعد سر پر داہنا ہاتھ رکھ کر گیارہ مرتبہ یَا قَوِیُّ پڑھو۔
نظر کا کمزور ہونا:۔
پانچوں نمازوں کے بعد گیارہ مرتبہ یَا نُوْرُ پڑھ کر دونوں ہاتھوں کے پوروں پر دم کرکے آنکھوں پر پھیر لیں۔
زبان میں لکنت:۔
فجر کی نماز پڑھ کر ایک پاک کنکری منہ میں رکھ کر یہ آیت اکیس مرتبہ پڑھیں رَبِّ اشْرَحْ لِیْ صَدْرِیْ وَیَسِّرْ لِیْ اَمْرِیْ وَ احْلُلْ عُقْدَۃً مِّنْ لِّسَانِیْ یَفْقَھُوْاقَوْلِیْ۔
 (پ۱۶،طٰہ:۲۵۔۲۷)
اختلاج قلب:۔
یہ بسم اﷲ سمیت لکھ کر گلے میں باندھیں ڈور اتنا لمبا رہے کہ تعویذ دل پر پڑا رہے بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ اَلَّذِینَ اٰمَنُوْاوَتَطْمَئِنُّ قُلُوبُھُمْ بِذِکْرِ اللہِ اَلاَ بِذِکْرِ اللہِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوْبُ۔
 (پ،۱۳،الرعد:۲۸)
درد شکم:۔
یہ آیت پانی وغیرہ پر تین بار پڑھ کر پلا دیں یا لکھ کر پیٹ پر باندھ دیں لَا فِیۡہَا غَوْلٌ وَّ لَا ہُمْ عَنْہَا یُنۡزَفُوۡنَ ﴿47﴾
(پ23،الصّٰفٰت:47)
تلی بڑھ جانا:۔
اس آیت کو لکھ کر تلی کی جگہ باندھیں بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم  ذٰلِکَ تَخْفِیۡفٌ مِّنۡ رَّبِّکُمْ وَرَحْمَۃٌ ؕ
(پ6،البقرۃ:178)
ناف ٹل جانا:۔
اس آیت کو لکھ کر ناف کی جگہ باندھیں بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم  اِنَّ اللہَ یُمْسِکُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ اَنۡ تَزُوۡلَا ۬ۚ وَلَئِنۡ زَالَتَاۤ اِنْ اَمْسَکَہُمَا مِنْ اَحَدٍ مِّنۡۢ بَعْدِہٖ ؕ اِنَّہٗ کَانَ حَلِیۡمًا غَفُوۡرًا ﴿41﴾
بخار:۔
اگر بغیر جاڑے کے ہو تو یہ آیت لکھ کر گلے میں باندھیں اور اسی کو پڑھ کر دم کریں(پ22،فاطر:41) بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم  قُلْنَا یٰنَارُ کُوۡنِیۡ بَرْدًا وَّ سَلٰمًا عَلٰۤی اِبْرٰہِیۡمَ ﴿ۙ69﴾
اور اگر بخار جاڑے کے ساتھ ہو تو یہ آیت لکھ کر گلے میں باندھیں(پ17،الانبیاء:69) بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم   بِسْمِ اللہِ مَجْرٖؔؔىھَا وَمُرْسٰىہَا ؕ اِنَّ رَبِّیْ لَغَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ ﴿41﴾
(پ12،ھود:41)
پھوڑا پھنسی:۔
پاک صاف ڈھیلا پیس کر اس پر یہ دعا تین مرتبہ پڑھ کر تھوکے اور اس مٹی پر تھوڑا پانی چھڑک کر وہ مٹی تکلیف کی جگہ پر دن میں دو چار بار مل لیا کرے چاہے پھوڑے پر یہ مٹی لگا کر پٹی باندھ دے۔
گھر میں سے سانپ بھگانا:۔لوہے کی چار کیلیں لے کر ایک ایک کیل پر پچیس پچیس مرتبہ یہ آیت دم کرکے مکان کے چاروں کو نوں پر زمین میں گاڑ دیں ان شاء اﷲ تعالیٰ سانپ اس گھر میں نہیں رہے گا اور آسیب بھی چلا جائے گا آیت یہ ہے
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم  اِنَّہُمْ یَکِیۡدُوۡنَ کَیۡدًا ﴿ۙ15﴾وَّ اَکِیۡدُ کَیۡدًا ﴿ۚۖ16﴾فَمَہِّلِ الْکٰفِرِیۡنَ اَمْہِلْہُمْ رُوَیۡدًا ﴿٪17﴾
 (پ3۰،الطارق:15۔17)
با ؤلے کتے کا کاٹ لینا:۔
اوپر ذکر کی ہوئی آیت کو روٹی یا بسکٹ کے چالیس ٹکڑوں پر لکھ کر ایک ٹکڑا روز اس شخص کو کھلا دیں ان شاء اﷲ تعالیٰ اس شخص کو باؤلا پن اور ہڑک نہ ہوگی۔
بانجھ پن:۔چالیس لونگیں لے کر ہر ایک پر سات سات بار اس آیت کو پڑھے اور جس دن عورت حیض سے پاک ہو کر غسل کرے اس دن سے ایک لونگ روزمرہ سوتے وقت کھانا شروع کرے اور اس پر پانی نہ پیوے اور اس درمیان میں ضرور شوہر کے ساتھ سوئے آیت یہ ہے بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم   اَوْکَظُلُمٰتٍ فِیۡ بَحْرٍ لُّجِّیٍّ یَّغْشٰىہُ مَوْجٌ مِّنۡ فَوْقِہٖ مَوْجٌ مِّنۡ فَوْقِہٖ سَحَابٌ ؕ ظُلُمٰتٌۢ بَعْضُہَا فَوْقَ بَعْضٍ ؕ اِذَاۤ اَخْرَجَ یَدَہٗ لَمْ یَکَدْ یَرٰىہَا ؕ وَ مَنۡ لَّمْ یَجْعَلِ اللہُ لَہٗ نُوۡرًا فَمَا لَہٗ مِنۡ نُّوۡرٍ ﴿٪4۰﴾
(پ18،النور:4۰)
ان شاء اﷲ تعالیٰ ضرور اولاد ہوگی ۔
حمل گر جانا:۔
اس آیت کا تعویذ بنا کر کمر میں باندھے اور تعویذ ناف کے نیچے پیڑو پر رہے بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم  وَ اصْبِرْ وَمَا صَبْرُکَ اِلَّا بِاللہِ وَلَا تَحْزَنْ عَلَیۡہِمْ وَلَا تَکُ فِیۡ ضَیۡقٍ مِّمَّا یَمْکُرُوۡنَ ﴿127﴾اِنَّ اللہَ مَعَ الَّذِیۡنَ اتَّقَوۡا وَّالَّذِیۡنَ ہُمۡ مُّحْسِنُوۡنَ ﴿128﴾٪
(پ14،النحل:127،128)
     ان شاء اﷲ تعالیٰ حمل گرنے سے محفوظ رہے گا۔
پیدائش کا درد:۔
یہ آیت ایک پرچے پر لکھ کر کپڑے میں لپیٹ کر عورت کی بائیں ران میں باندھیں یا سات مرتبہ گڑ پانی پر پڑھ کر کھلائیں بچہ آسانی کے ساتھ پیدا ہوگا وہ آیت ہے بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم   اِذَا السَّمَآءُ انۡشَقَّتْ ۙ﴿1﴾وَ اَذِنَتْ لِرَبِّہَا وَ حُقَّتْ ۙ﴿2﴾وَ اِذَا الْاَرْضُ مُدَّتْ ﴿ۙ3﴾وَ اَلْقَتْ مَا فِیۡہَا وَ تَخَلَّتْ ۙ﴿4﴾
  (پ3۰،الانشقاق:1۔4)
بچہ زندہ نہ رہنا:۔
اجوائن اور کالی مرچ آدھ آدھ پاؤ لے کر پیر کے دن سورج ڈھلنے کے بعد چالیس بار سوررهٔ والشمس اس طرح پڑھے کہ ہر دفعہ کے ساتھ درود شریف بھی پڑھے اور ہر مرتبہ اجوائن اور کالی مرچ پر دم کر کے اور شروع حمل سے دودھ چھڑانے تک روزانہ تھوڑی تھوڑی اجوائن اور کالی مرچ کھا لیا کرے ان شاء اﷲ تعالیٰ اولاد زندہ رہےگی۔
بچے کو نظر لگنا یا رونا یا سوتے میں ڈرکر چونکنا
قل اعوذ برب الفلقO اور قل اعوذ برب الناسO بِسْمِ اﷲِ سمیت تین تین بار پڑھ کر بچے پر دم کرے اور یہ تعویذ لکھ کر بچے کے گلے میں پہنائے بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمO اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللہِ التَّامَّاتِ کُلِّھَا مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَO اَعُوْذُبِکَلِمَاتِ اللہِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ کُلِّ شَیْطٰانٍ وَّھَامَّۃٍOوَمِنْ شَرِّ کُلِّ عَیْنٍ
لَّامَّۃِOاَعُوْذُ بِکَلمَاتِ اللہِ التَّامَّات مِنْ غَضَبِہٖ وَعِقَابِہٖ وَمِنْ شَرِّ عِبَادِہٖ مِنْ ھَمَزَاتِ الشَّیَاطِیْنِ وَ اَنْ یَّحْضُرُوْنَOوَ صَلَّی اللہُ تَعالٰی عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہٖ مُحَمَّدٍ وَّ آلہٖ وَصَحْبِہٖ اَجْمَعِیْنَO
ہیضہ اور وبائی امراض میں:۔
ان دونوں میں ہر کھانے پینے کی چیز پر سورره انا انزلناہ پڑھ کر دم کر لیا کریں ان شاء اﷲ تعالیٰ حفاظت رہے گی اور جس کو مرض ہو جائے اس کو بھی کسی چیز پر دم کر کے کھلائیں پلائیں ان شاء اﷲ تعالیٰ شفاء حاصل ہوگی۔
چیچک کا گنڈا:۔
نیلا سات رنگ کا گنڈا لے کر اسی پر سورره الرحمن پڑھیں اور ہر فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبٰنِ پر پھونک مار کر ایک گرہ لگا دیں پھر یہ گنڈا بچے کے گلے میں ڈال دیں چیچک سے حفاظت رہے گی اور اگر چیچک نکلنے کے بعد ڈالیں تو ان شاء اﷲ تعالیٰ چیچک کی زیادہ تکلیف نہ رہے گی۔
دودھکم ہونا:۔
یہ دونوں آیتیں نمک پر سات بار پڑھ کر اُڑد کی دال میں کھلائیں اور بسم اﷲ سمیت دونوں آیتوں کو پڑھیں پہلی آیت وَالْوَالِدٰتُ یُرْضِعْنَ اَوْلَادَہُنَّ حَوْلَیۡنِ کَامِلَیۡنِ لِمَنْ اَرَادَ اَنۡ یُّتِمَّ الرَّضَاعَۃَ ؕ
(پ2،البقرۃ:233)
اور دوسری آیت وَ اِنَّ لَکُمْ فِی الۡاَنْعَامِ لَعِبْرَۃً ؕ نُسْقِیۡکُمۡ مِّمَّا فِیۡ بُطُوۡنِہٖ مِنۡۢ بَیۡنِ فَرْثٍ وَّدَمٍ لَّبَنًا خَالِصًا سَآئِغًا لِّلشّٰرِبِیۡنَ ﴿66﴾
 (پ14،النحل:66)
جادو ٹونا کے لیے:۔
یہ آیت لکھ کر مریض کے گلے میں پہنائیں اور پانی پڑھ کر پانی پلائیں اور اسی پڑھے ہوئے پانی سے مریض کو کسی بڑی لگن یا ٹب میں بٹھا کر نہلائیں اور پانی کسی جگہ ڈال دیں بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ فَلَمَّاۤ اَلْقَوۡا قَالَ مُوۡسٰی مَا جِئْتُمۡ بِہِ ۙ السِّحْرُ ؕ اِنَّ اللہَ سَیُبْطِلُہٗ ؕ اِنَّ اللہَ لَا یُصْلِحُ عَمَلَ الْمُفْسِدِیۡنَ ﴿81﴾     وَیُحِقُّ اللہُ الْحَقَّ بِکَلِمٰتِہٖ وَلَوْکَرِہَ الْمُجْرِمُوۡنَ ﴿٪۸۲﴾
(پ۱۱،یونس:۸۱،۸۲)
اور قلْ اَعُوْذُبِرَبِّ الْفَلَقِ اور قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ  پوری پوری سورہ ایک ایک مرتبہ۔
ایام ماہواری کی کمی:۔
اگر ایام ماہواری میں کمی ہو اور اس سے تکلیف ہو تو ان آیات کو لکھ کر گلے میں ڈالیں اور ڈور اتنا بڑا ہو کہ تعویذ ناف کے نیچے پڑا رہے ۔
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم وَ جَعَلْنَا فِیۡہَا جَنّٰتٍ مِّنۡ نَّخِیۡلٍ وَّ اَعْنَابٍ وَّ فَجَّرْنَا فِیۡہَا مِنَ الْعُیُوۡنِ ﴿ۙ34﴾لِیَاۡ کُلُوۡا مِنۡ ثَمَرِہٖ ۙ وَ مَا عَمِلَتْہُ اَیۡدِیۡہِمْ ؕ اَفَلَا یَشْکُرُوۡنَ ﴿35﴾ (پ23،یسۤ:34،35) اَوَلَمْ یَرَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡۤا اَنَّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ کَانَتَا رَتْقًا فَفَتَقْنٰہُمَا ؕوَجَعَلْنَا مِنَ الْمَآءِ کُلَّ شَیۡءٍ حَیٍّ ؕ اَفَلَا یُؤْمِنُوۡنَ ﴿3۰﴾
ایام ماہواری کی زیادتی:۔
اگر کسی عورت کو ایام ماہواری زیادہ آتے ہوں اور اس سے تکلیف ہو تو ان آیتوں کو لکھ کر تعویذ گلے میں ڈالیں اور ڈور اتنا بڑا ہو کہ تعویذ ناف کے نیچے پڑا ہو بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم   وَ قِیۡلَ یٰۤاَرْضُ ابْلَعِیۡ مَآءَکِ وَ یٰسَمَآءُ اَقْلِعِیۡ وَغِیۡضَ الْمَآءُ وَقُضِیَ الۡاَمْرُ وَاسْتَوَتْ عَلَی الْجُوۡدِیِّ وَقِیۡلَ بُعْدًا لِّلْقَوْمِ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿44﴾
(پ12،ھود:44)
غائب کو واپس بلانا:۔
اگر کسی کا لڑکا یا کوئی بھی کہیں چلا گیا اور لا پتا ہوگیا تو اس کو واپس بلانے کے لئے نیچے کی آیتوں کو لکھ کر اس تعویذ کو گلے یا نیلے کپڑے میں لپیٹ کر گھر کی اندھیری کوٹھری میں دو پتھروں کے درمیان اس طرح رکھ دیا جائے کہ اس پر کسی کا پاؤں نہ پڑے پتھر نہ ہوں تو چکی کے دو پاٹوں کے درمیان اس کو دبا دینا چاہیے اور لفظ فلاں کی جگہ اس لا پتا کا نام لکھیں۔
 بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمO اَوْکَظُلُمٰتٍ فِیْ بَحرٍ لُجِّیٍّ یَغْشٰہُ مَوْجٌ مِّنْ فَوْقِہٖ مَوْجٌ مِّنْ فَوْقِہٖ سَحَابٌ ظُلُمٰتٌم بَعْضُھَا فَوْقَ بَعْضٍ ؕ اِذَۤا اَخْرَجَ یَدَہٗ لَمْ یَکَدْ یَرٰھَاؕ وَمَنْ لَّمْ یَجْعَلِ اللہُ لَہٗ نُوْرًا فَمَالَہٗ مِنْ نُوْرٍO اِنَّارَآدُّ وْہُ اِلَیْکِ فَرَدَدْنٰہُ اِلٰی اُمُّہٖ کَیْ تَقَرَّ عَیْنُھَا وَلَا تَحْزَنَ وَلِتَعْلَمَ اَنَّ وَعْدَ اللہِ حَقُّ وَّ لٰکِنَّ اَکْثَرَ ھُمْ لَا یَعْلَمُوْنَO یبُنَیَّ اِنَّھَآ اِنْ تَکُ مِثْقَالَ حَبَّۃٍ مِنْ خَرْدَلٍ فَتَکُنْ فِیْ صَخْرَۃٍ اَوْ فِی السَّمٰوٰتِ اَوْ فِی الْاَرْضِ یَاْ تِ بِھَا اللہُ ؕ اِنَّ اﷲَ لَطِیْفٌ خَبِیْرٌ O حَتّٰی اِذَا ضَاقَتْ عَلَیْھِمُ الْاَرْضُ بِمَا رَحُبَتْ وَضَاقَتْ عَلَیْھِمْ اَنْفُسُھُمْ وَظَنُّوۤا اَنْ لَّا مَلْجَاَمِنَ اللہِ اِلَّا اِلَیْہِ ؕ ثُمَّ تَابَ عَلَیْھِمْ لِیَتُوْبُواؕ اِنَّ اﷲَ ھُوَ التَّوَّابُ الرَّحِیْمُO اَللَّھُمَّ یَا ھَادِیَ الضَّالِّ وَیَارَادَّ الضَّآلَۃِ اُرْدُوْا عَلَیّ ضَالَّتِیْ فُلان
غریبی دور ہونے کے لیے:۔
بعد نماز عشاء اول آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف اور درمیان میں گیارہ مرتبہ تسبیح یَا مُعِزُّ کی پڑھ کر دعا مانگیں اور اگر چاہیں تو یہ دوسرا وظیفہ پڑھ لیا کریں کہ بعد نماز عشا آگے پیچھے سات سات مرتبہ درود شریف پڑھ کر بیچ میں چودہ تسبیح اور چودہ دانہ یَا وَھَّابُ پڑھ کر دعا کریں ان شاء اﷲ تعالیٰ روزی میں فراخی اور برکت ہو گی۔
بچوں کا زیادہ رونا:۔
یہ تعویذ لکھ کر بچوں کے گلے میں پہنائیں۔
    اَفَمِنْ ھٰذَا الْحَدِیثِ تَعْجَبُوْنَO وَتَضْحَکُوْنَ وَلَاتَبْکُوْنَO وَلَبِثُوْافِی کَھْفِھِمْ ثَلٰثَ مِائَۃٍ سِنِیْنَ وَازْدَادُوْ تِسْعًاO
دردسر کے لیے:۔
یہ دعا پڑھ کر بار بار سر پر دم کریں اور اسی کو لکھ کر سر میں باندھیں

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!