Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islamکتابیںمقبولیات

الرشاد ماہنامہ ہانگل شریف

ماہنامہ الرشاد کی تازہ جلد 

السلام علیکم قارئین۔

تنظیم الرشاد ہانگل شریف کی جانب سے عالم اسلام کو اعلیٰ حضرت آقائے نعمت پیرسید
مقبول احمدشاہ قادری رضی اللہ عنہ کے پچاسویں عر مقدس کی تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
آنے والے تمام زائرین کاتہہ دل سے خیرمقدم کرتے ہیں۔
تنظیم الرشاد کا قیام آج سے تقریبا چھ سال قبل وجود میں آیا۔
اس تنظیم کا مقصد اول دن ہی سے اعلیٰ حضرت شاہ کشمیری کے علمی وقلمی کارناموں کو عالم اسلام کے روبرو 
پیش کرنا ہے۔ ماہنامہ الرشاد کے ۳۴ شماروں میں کے اوراق میں پھیلے ہوئے
فکر اعلیٰ حضرت پھولوں کو چن چن کر گلدستہ بناناہے۔
نیز ان علمی وفکری کاوشوں کو اہل علم کو آشنا کراناہے۔
الحمداللہ اس سال پھر الرشاد کے کچھ شماروں کی دوبارہ اشاعت عمل میں آگئی ہے۔
جس میں اعلیٰ حضرت کے علم وکمال کے چشمے پھوٹتے نظر آتے ہیں۔
موجودہ دور میں رافضیوں کے ابھرتے ہوئے فتنوں 
کے رد میں فتاوی بھی ملتے ہیں۔
تو اردو دوستی کے نمونے بھی ملتےہیں۔
کہیں وضو کے مسائل ہیں تو کہیں مقام معاویہ رضی اللہ عنہ بھی بیان فرماتے نظر آتے ہیں
تازہ شماروں میں جہاں خوشیوں کے سوتے نظر آتے ہیں توکہیں 
منتظمیں کی آہیں وفریاد بھی۔
آپ سے ہم محبتوں کے ساتھ التماس کرتے ہیں کہ آپ اس 
جلد کو ضرور خرید کر پڑھیں۔

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!