Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

بیوی کی معذرت قبول کیجئے

بیوی کی معذرت قبول کیجئے
تفسیر صراطُ الجنان میں اس آیتِ مُبارَکہ  کے تحت لکھا ہے کہ اِس آیت سے اُن لوگوں کو نصیحت حاصل کرنی چاہئے جو عورت کے ہزار بار معذرت کرنے ، گڑ گڑا کر پاؤں پڑنے ، طرح طرح کے واسطے دینے کے باوُجُود اپنی ناک نیچی نہیں کرتے اور صِنْفِ نازک کو مَشقِ سِتم بنا کر اپنی بُزدلی کو بہادری سمجھتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ اِن بہادروں کو عاجزی اور سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ (1)صَدْرُ الافاضل مولانا سَیِّد محمد نعیمُ الدین مُراد آبادی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں : تم گُناہ کرتے ہو پھر بھی وہ (رَبّ عَزَّ  وَجَلَّ) تمہاری توبہ قبول فرماتا ہے تو تمہاری زیرِ دست عورتیں اگر قُصُور کرنے کے بعد مُعافی چاہیں تو تمہیں بطریقِ اولیٰ معاف کرنا چاہئے اور اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی قدرت و بَرتری کا لحاظ رکھ کر ظُلم سے مجتنب (یعنی کنارہ کش)رہنا چاہئے۔ (2)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!
صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
________________________________
1 –   تفسیر صراط الجنان ، پ ۵ ، النساء ، تحت الآیۃ : ۳۴ ، ۲ / ۱۹۸
2 –   تفسیر خزائن العرفان ، پ۵ ، النساء ، تحت الآیۃ : ۳۴

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!