سخاوتِ امام شافعی علیہ رحمۃ اللہ الکافی :
سخاوتِ امام شافعی علیہ رحمۃ اللہ الکافی :
حضرت سیِّدُنا حمیدی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں: ”حضرت سیِّدُنا امام شافعی علیہ رحمۃ اللہ الکافی اپنے کسی کام کے سلسلے میں یمن تشریف لے گئے۔ جب واپس مکۂ مکرمہ زَادَھَا اللہُ تَعَالٰی شَرَفاً وَّتَعْظِیْماً آئے تو آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس دس ہزار درہم تھے۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مکہ شریف سے باہر ہی خیمہ نصب کرلیا۔ لوگ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس آتے رہے۔ جب آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ خیمے سے باہر نکلے تو سارا مال ر اہِ خدا عَزَّوَجَلَّ میں تقسیم کر چکے تھے ۔”
ایک دفعہ حضرت سیِّدُنا امام شافعی علیہ رحمۃ اللہ الکافی حمام سے باہرنکلے۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس بہت سا مال تھا ۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے سارا مال حمامی کو دے دیا۔
(المرجع السابق،ج۱،ص۴۵،بتغیرٍقلیلٍ)
ایک دن آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سوار تھے کہ کوڑا ہاتھ سے گر گیا۔ ایک شخص نے اُٹھا کر پیش کیا تو آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اسے سونے کے پچاس دینار عطا فرمائے۔
(المرجع السابق، ج۱،ص۴۵۔ بتغیرٍقلیلٍ)