Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

سچے_جھوٹے_کا_فرق

#سچے_جھوٹے_کا_فرقسچا آدمی جہاں کہیں ہوتا ہے جس محفل میں ہوتا ہے بے خوف و بے خطر ہوتا اسے کوئی بات کہتے ہوئے نہ ڈر لگتا ہے اور نہ کوئی عار محسوس ہوتا ہے اسے اپنے آپ پر اعتماد ہوتا ہے لیکن اس کے برعکس ایک جھوٹا انسان جس جگہ بھی ہوتا ہے ڈرا سہما دبا دبا اور خوف زدہ، اسے ہر وقت یہ فکر دامن گیر ہوتی ہے کہ کہیں اس کی پکڑ نہ کر لی جائے، کوئی بات کہتے ہوئے ڈرتا ہے، پچھلی باتوں کو یاد رکھنا پڑتا ہے کہ کہیں باتوں میں تضاد نہ پیدا ہو اور مبادا اس کا پول کھل جائے
سچے کی مثال اس پاکیزہ اور حلال گوریے کی ہے جو زمین پر بلاخوف و خطر اترتی ہے اور اپنے اور دوسروں کے رزق کا ذریعہ بنتی ہے جبکہ جھوٹا کوے کی مثل ہوتا ہے زمین پر اترتے ہوئے ڈرتا ہے ادھر ادھر دیکھتا ہے ذرا سی آہٹ پر خوفزدہ ہوکر اڑ جاتا جبکہ اسے نہ کوئی پکڑتا ہے نہ شکار کرکے کھاتا ہے پھر بھی اسے ہر آن ڈر لگا رہتا ہے
تو چڑیا بنیے کوا مت بنیے#اختر_نور

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!