Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

عبادتِ امام اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ:

عبادتِ امام اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ:

حضرت سیِّدُناعبد اللہ بن مبارک رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں کہ حضرت سیِّدُناامام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کثرت سے نوافل پڑھنے والے اور بامُرُوَّت تھے۔
حضرت سیِّدُناحماد بن ابی سلیمان رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں:” امام اعظم ابوحنیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ساری رات بیدار رہ کر گزارتے۔ حضرت سیِّدُنا علی بن یزید صدائی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں کہ میں نے امامِ اعظم ابوحنیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو دیکھا کہ وہ ماہِ رمضان میں ساٹھ بار قرآن پاک ختم فرماتے روزانہ دن رات میں ایک ایک بار۔ حضرت سیِّدُناابوجُویریہ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ فرماتے

ہیں کہ میں نے حضرت سیِّدُنا حماد بن سلیمان، سیِّدُناعلقمہ بن مرثد، سیِّدُنا محارب بن دثار اور سیِّدُنا عون بن عبداللہ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہم کی صحبت اختیار کی اور امام اعظم ابوحنیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی صحبت میں بھی رہا مگر آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے زیاد ہ شب بیداری کرنے والا کوئی نہیں دیکھا، میں آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی صحبت میں چھ ماہ رہا مگر کسی رات آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو سوتے ہوئے نہ دیکھا۔ منقول ہے کہ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نصف رات جاگاکرتے تھے۔ ایک مرتبہ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہیں تشریف لے جا رہے تھے کہ کسی نے آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی طرف اشارہ کر کے دوسرے شخص کو بتایا کہ یہی وہ ہیں جو تمام رات جاگ کر گزارتے ہیں۔ اس کے بعد آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ساری رات عبادت میں بسر کرنے لگے۔اور فرمایا: ”مجھے اللہ عَزَّوَجَلَّ سے حیا آتی ہے کہ اس عبادت کے ساتھ میری تعریف کی جائے جو میں نہیں کرتا۔”

( المرجع السابق، ج۱۳، ص۳۵۳تا۳۶0۔التذکرۃ الحمدونیۃ، باب اوّل، فصل رابع فی أخبار تابعین وسائر طبقات الصالحین رضی اللہ عنہم وکلامہم ومواعظہم، ج۱، ص۵۴)

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!