Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
فرض علومنماز

فرض واجب سنت کسے کہتے ہیں

فرض کسے کہتے ہیں؟🌸

فرض وہ شرعی حکم ہے جو دلیل قطعی (قرآنی حکم اور حدیث متواتر) سے ثابت ہو ، یعنی ایسی دلیل جس میں شبہ کی کوئی گنجائش نہ ہو جیسے نماز ، روزہ ، حج ، اور زکوۃ۔ یہ وہ بنیادی ارکان ہیں جن کا ادا کرنا ضروری ہے اور ادا کرنے والا ثواب کا مستحق ہوتا ہے۔ اور اس کا چھوڑنا گناہِ کبیرہ ہے۔ اگر کوئی مسلمان ان کی فرضیت کا انکار کرے تو وہ دائرۂ اسلام سے خارج ہو جاتا ہے۔ ان کو بغیر عذر ترک کرنے والا فاسق اور سزا کا حقدار ہوتا ہے۔🌹
(بحوالہ کتاب طہارت اور نماز ، صفحہ 144)

۞ واجب کسے کہتے ہیں؟❤️

☜︎︎︎ واجب وہ حکم شرعی ہے جو دلیلِ ظنی سے ثابت ہو ، اور جسے ادا کرنے کا شرع نے لازمی مطالبہ کیا ہو ، اس کے بجا لانے پر ثواب اور چھوڑنے پر سزا ملتی ہے ، البتہ فرض کے انکار سے کفر لازم آتا ہے اور واجب کے انکار سے کفر لازم نہیں آتا۔
(بحوالہ کتاب طہارت اور نماز ، صفحہ 144)

سنت کسے کہتے ہیں؟🟣

☜︎︎︎سنت حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا ایسا طریقۂ جاریہ ہے جو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے قول و فعل سے ثابت ہو جیسے وضو میں بسم اللہ پڑھنا اور تمام اعضاء کو تین مرتبہ دھونا ، اس کے کرنے پر اجر اور نہ کرنے پر ملامت ہے۔💛
(بحوالہ کتاب طہارت اور نماز ، صفحہ 144)

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!