Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
پردہعورتوں کے شرعی مسائل

مسلمانوں کے زوال کی ایک بڑی وجہ👇

سوال: کیا اسلامی بہن عالم کا بیان سننے کے لیے پردے میں رہتے ہوئے گھر سے باہر نکل سکتی ہے؟*❤️💦•••••••✨
جواب:👈🏻 بعض قیودات کے ساتھ حصولِ علم کی نیت سے گھر سے نکل سکتی ہے ، چنانچہ امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: “عورتیں نمازِ مسجد سے ممنوع ہیں ، اور واعِظ (یعنی وعظ کہنے والا) اگر عالم سنی العقیدہ ہو اور اس کا بیان شرع کے مطابق ہو اور (عورت کی آنے) جانے میں پوری احتیاط اور کامل پردہ ہو ، اور کوئی فتنہ کا خوف نہ ہو ، اور مجلِسِ رِجال ( یعنی مردوں کی مجلس) سے دور ان کی نشست ہو (جہاں ایک دوسرے پر نظر نہ پڑتی ہو) تو حرج نہیں”.(فتاویٰ رضویہ)🌺💜꧁

سوال: بعض لوگ کہتے ہیں کفار بہت آگے نکل چکے پردے پر سختیاں مسلمانوں کی ترقی میں رکاوٹ ہیں؟ 🤔
جواب: مسلمانوں کی ترقی میں پردہ نہیں در حقیقت بے پردگی رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔ جب تک مسلمانوں میں شرم و حیا اور پردے کا دور دورہ رہا ، تب تک وہ فتوحات پر فتوحات کرتے چلے گئے ، پردہ نشین ماؤں نے بڑے بڑے جرنیل ، عظیم حکمران اور اولیائے کاملین کو جنم دیا۔ اُمہاتُ المؤمنین اور تمام صحابیات (رضی اللہ عنھم) باپردہ تھیں ، حسنین کریمین (رضی اللہ عنھم) کی والدہ ماجدہ سیّدہ فاطمہ زَہرا(رضی اللہ عنہ) با پردہ تھیں ، حضور غوثِ اعظم رحمۃ اللہ علیہ کی والدہ محترمہ باپردہ تھیں۔ (پردے کے بارے سوال جواب)❤️✨

🔶مسلمانوں کے زوال کی ایک بڑی وجہ🔶
🌴جب سے کفار مکّار کے زیرِ اثر آکر مسلمانوں نے بے پردگی کا سلسلہ شروع کیا ہے مسلسل گہرے گڑھے میں گرتے جا رہے ہیں۔ آہ ! آج کا نادان مسلمان T. V پر فلمیں ڈرامے چلا کر ، شادیوں میں ناچ رنگ کی محفلیں جما کر ، کفار جیسا بے شرمانہ لباس بدن پر چڑھا کر ، اپنی اولاد کو دنیوی تعلیم کی خاطر کفّار کے ممالک میں کافروں کے سپرد کروا کر نہ جانے کس قسم کی ترقی کا متلاشی ہے۔ (پردے کے بارے سوال جواب)📗✒️

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!