Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islamنعتیہ ادبی

حمد صابرفخرالدین یادگیر

حمد
نئے چراغ پرانے چراغ بھی تیرے
جو آرہے ہیں نظر وہ ایاغ بھی تیرے
ہمارے دل کا گلستاں بھی ہے ترا یارب
جو ہیں بہشت بریں میں وہ باغ بھی تیرے
نظر سے تیری نہیں ہے کوئی بھی شیٔ مخفی
قدم قدم پہ ہیں پھیلے سراغ بھی تیرے
جو تنگیاں ہیں وہ میرا نصیب ہیں یارب
تمام وسعتیں سارے فراغ بھی تیرے
مجھے ملی ہیں جو علم وعمل کی سوغاتیں
ہیں ان کے طاق میں روشن چراغ بھی تیرے
صابرفخرالدین یادگیر

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!