Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
waqiyatمسائل و فضائل

شیطان سے جیتنے کا نُسخہ – بغیر پوچھے جواب مل گیا(حکایت)

شیطان سے جیتنے کا نُسخہ

حضرت سیِّدُناابوسعیدخُدری رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتے ہیں کہ مکی مدنی آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشادفرمایا:’’پرہیزگاری اختیارکرو یہ ہربھلائی کا مجموعہ ہے اور بھلائی کی بات کہنے کے علاوہ اپنی زبان بندرکھو کیونکہ اس کے ذریعہ تم شیطان پر غالب رہوگے۔‘‘(۱)
حضرت سیِّدُناعقیل بن مُدْرِک رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے حضرت سیِّدُنا ابوسعیدخُدری رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے عرض کی:مجھے نصیحت کیجئے۔فرمایا:’’حق بات کہنے کے علاوہ چُپ رہو کہ اس کے ذریعے تم شیطان پر غالب رہو(یعنی جیت جاؤ)گے۔‘‘

بغیر پوچھے جواب مل گیا(حکایت)

حضرت سیِّدُناا َنَس بن مالک رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت سیِّدُنا داوٗدعَلَـیْہِ السَّلَام حضرت سیِّدُنالُقمان عَلَـیْہ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن کی موجودگی میں اپنے ہاتھ سے زِرَہ (جنگ میں پہننے کا لوہے کی جالی کا لباس)بناتے ہوئے ایک حلقے کو دوسرے میں ڈال رہے تھے، یہ دیکھ کرحضرت سیِّدُنا لقمان عَلَـیْہ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن کوبڑاتعجُّب ہوااور چاہا کہ اس کے متعلق پوچھیں مگرحکمت نے
انہیں پوچھنے سے بازرکھا۔پھرجب حضرت سیِّدُنا داوٗدعَلَـیْہِ السَّلَام زرہ بنانے سے فارغ ہوئے تو اسے پہن کر ارشاد فرمایا: ’’یہ زِرَہ جنگ کے لئے کیاخوب شے ہے۔‘‘ یہ سن کر حضرت سیِّدُنالقمان عَلَـیْہ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن نے کہا: ’’خاموشی حکمت ہے لیکن اس پرعمل کرنے والے کم ہیں میں آپ سے پوچھناہی چاہ رہا تھا لیکن خاموش رہاپھربھی مجھے اپنی بات کا جواب مل گیا۔‘‘(2)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1… مسندابی یعلٰی،مسندابی سعیدالخدری،۱/ ۴۳۲،حدیث:۹۹۶

2…. شعب الایمان،باب فی حفظ اللسان،فصل فی فضل السکوت عمالایعنیہ،۴/ ۲۶۴،حدیث:۵۰۲۶

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!