Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

احرام میں مباح اور جائز کام

۞ ایسی خوشبو کا چھونا جس میں فی الحال کوئی خوشبو نہ ہو، جیسے صندل یا لوبان یا عود
۞ وہ خوشبودار کھانا کھانا جس میں خوشبو کو پکا لیا گیا ہو، یا بے پکا ہوا کھانا جس میں خوشبو ڈالی گئی لیکن اب اس کی خوشبو اُڑ گئی
۞ سرسوں کا تیل، گھی یا چربی کو کسی طور سے بھی کھانے میں استعمال کرنا یا ان کا ہاتھ پیر میں لگانا جب کہ وہ پھٹ جائیں
۞ سرسوں یا بادام یا کدو یا کا ہوکا تیل استعمال کرنا
۞ خوشبو سے رنگے ہوئے کپڑے پہننا جن کی خوشبو جاتی رہی ہو
۞ آئینہ دیکھنا
۞ پالتو جانور مثلا مرغی وغیرہ کا ذبح کرنا، پکانا، کھانا، اس کے انڈے توڑنا بھوننا
۞ اس شکار کا کھانا جائز ہے کہ کسی محرم نے اس کے شکار یا ذبح میں بھی کسی قسم کی مدد نہ کی ہو، نہ محرم نے خود شکار کیا ہو بشرط یہ کہ وہ جانور نہ حرم کا ہو، نہ حرم میں ذبح کیا گیا ہو
۞ مچھلی شکار کرنا کھانے کے لیے
۞ بیرون حرم کی گھاس یا درخت کاٹنا
۞ چوہا، چیل، سانپ، کوا، بچھو، چھپکلی، گرگٹ، کھٹمل، مچھر، مکھی، باؤلا کتا، دیگر موذی جانوروں کا مارنا اگرچہ حرم میں ہوں جائز ہے
۞ چغہ یا اچکن وغیرہ لپیٹ کر اس طرح ڈال لینا کہ سر اور منہ نہ چھپے
۞ سر یا رخسار کے نیچے تکیہ رکھنا
۞ سر یا ناک پر اپنا یا دوسرے کا ہاتھ رکھنا
۞ گدی یا کان کو کپڑے سے چھپانا
۞ پانی میں غوطہ لگانا جائز ہے، اگرچہ سر پانی میں چھپ جائے
۞ طہارت اور نفاست کی غرض سے کپڑے دھونا جائز ہے
۞ مسواک کرنا
۞ ڈاڑھ اکھڑوانا
۞ ٹوٹی ہڈی باندھنا
۞ سرمہ لگانا
۞ ٹوٹا ناخن جدا کرنا
۞ ہتھیار
۞ پیٹی یا تھیلی باندھنا
۞ چادر کے آنچل کو تہہ بند میں اڑ سنا
۞ انگوٹھی پہننا
۞ جوتا پہننا جس سے تسمہ کی جگہ نہ چھپے۔

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!