Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
ذَوقِ نَعت ۱۳۲۶ھ برادرِ اعلیٰ حضرت شہنشاہِ سخن مولانا حسن رضا خانشاعری

تاریخ طبع دیوانِ حضور احمد خان صاحب آثم بریلوی

تاریخ طبع دیوانِ حضور احمد خان صاحب آثم بریلوی
ہے یہ دیوان اُس کی مدحت میں جس کی ہر بات ہے خدا کو قبول
جس کے قبضہ میں دو جہاں کا ملک جسکے بندوں میں تاجدار شمول
جس پہ قرباں جناں جناں کے چمن جس پہ پیارا خدا خدا کے رسول

جسکے صدقے میں اہل ایماں پر ہر گھڑی رحمتِ خدا کا نزول
جس کی سرکار قاضی حاجات جس کا دربار معطی مامول
یہ ضیائیں اسی کے دم کی ہیں یہ سخائیں اسی کے ہیں معمول
دن کو ملتا ہے روشنی کا چراغ شب کو کھلتا ہے چاندنی کا پھول
اُس کے در سے ملے گدا کو بھیک اسکے گھر سے ملے دعا کو قبول
اے حسنؔ کیا حسن ہے مصرعِ سال باغِ اسلام کے کھلے کیا پھول
۴ ۱۳۰ھ

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!