Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

مہر نبوت

حضور اقدس صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کے دونوں شانوں کے درمیان کبوتر کے انڈے کے برابر مہر نبوت تھی۔ یہ بظاہر سرخی مائل اُبھرا ہوا گوشت تھا۔ چنانچہ حضرت جابر بن سمرہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کے دونوں شانوں کے بیچ میں مہر نبوت کو دیکھا جو کبوتر کے انڈے کی مقدار میں سرخ اُبھرا ہوا ایک غدود تھا۔(3)
(شمائل ترمذی ص۳ وترمذی ج۲ص ۲۰۵)
لیکن ایک روایت میں یہ بھی ہے کہ مہر نبوت کبوتر کے انڈے کے برابر تھی اور اس پر یہ عبارت لکھی ہوئی تھی کہ
“اَللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ بِوَجْہٍ حَیْثُ کُنْتَ فَاِنَّکَ مَنْصُوْرٌ”
         یعنی ایک اﷲہے اس کا کوئی شریک نہیں(اے رسول!)آپ جہاں بھی رہیں گے آپ کی مدد کی جائے گی اور ایک روایت میں یہ بھی ہے کہ
” کَانَ نُوْرًا یَّتَلَا ْٔ لَا ُٔ ” یعنی مہر نبوت ایک چمکتا ہوا نور تھا۔ راویوں نے اس کی ظاہری شکل و صورت اور مقدار کو کبوتر کے انڈے سے تشبیہ دی ہے۔ (۱)  (حاشیہ ترمذی ج۲ ص۲۰۵ باب ماجاء فی خاتم النبوۃ)

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!