Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

حاملہ کی تکالیف کے 6علاج

    (1) دیسی گھی میں بُھنی ہوئی ہِینگ دیسی گھی کے ساتھ کھانے سے دردِ زِہ اور چکر میں فائدہ ہوتا ہے(2)اگر حامِلہ کو بھوک نہ لگتی ہو تو دو چمچ ادرک کے رس میں سُپاری جتنا گُڑ اور پاؤ چمچ اَجما کا چورن ملا کر صبح و شام استِعمال کرنے سے بھوک خوب لگتی ہے (3)دورانِ حَمْل بخار اور ولادت کے بعد دردِ کمر ہو تو آدھا چَمَّچ پِسی ہوئی سُونٹھ ، آدھا چَمَّچ اَجما اور آدھا چمچ دیسی گھی ملا کر صبح و شام کھلایئے 
اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّآرام آ جائے گا (4) حامِلہ روزانہ مالٹا اور صِرف ایک عدد چھوٹا سیب کھائے ، اگر مجبوری ہو تو تب بھی آئرن کی گولیاں کم سے کم استِعمال کرے ۔ اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ ہر قسم کی بیماری سے حفاظت ہوگی اور بچّہ خوبصورت ہو گا۔ سیب اور آئرن کی گولیاں زیادہ کھانے سے بچّہ کالا پیدا ہو سکتا ہے(5)قے ، مَتلی ، بدہضمی ، گیس سے پیٹ پھولنا، بلغم ، پیٹ کا درداور حامِلہ کی دیگر تکالیف میں اَجما کا چورن آدھا چمچ نیم گرم پانی کے ساتھ صبح و شام استِعمال کرنا بہت مفید ہے (6)تین گرام  پِسا ہوا دھنیہ اور12گرام شکرکو چاول کے دَھووَن(یعنی چاول کا دھویا ہوا پانی) کے ساتھ حامِلہ استِعمال کر ے تو قے میں اِفاقہ (کمی ، فائدہ ) ہوتا ہے۔

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!