Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

مزدلفہ

میدان عرفات میں حقوق اللہ معاف ہوجاتے ہیں اور ’’لیلة النحر‘‘ یعنی وہ شب جو مزدلفہ میں گزاری جاتی ہے شب قدر سے بھی افضل ہے۔ اور یہاں ’’حقوق العباد‘‘ معاف ہوتے ہیں۔ حضور رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،’’میں نے اپنی امت کے لیے بخشش ومغفرت اور رحمت کی دعا بہت زیادہ کی، تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا ! اے محبوب ! میں نے تمہاری دعا امت کے حق میں قبول فرمالی ہے، مگر جو امت میں ظالم ہوگا اُسے معاف نہیں کروں گا۔ پیارے آقا کریم علیہ الصلوٰة والسلام نے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں عرض کیا ! اے میرے رب: تو اس پر قادر ہے کہ مظلوم کو ظالم کے ظلم کے مقابلہ میں بہتر اجر عطا فرما اور اس ظالم کو معاف فرما‘‘۔ حضور علیہ الصلوٰة والسلام فرماتے ہیں ! ’’ میری دعا کا یہ حصہ چند ساعت التوامیں رہا، (یعنی عرفات میں دن کے پچھلے پہر دعا کی اور نصف رات میں مستجاب ہوگئی ) میں نے مزدلفہ میں پھر دعا کی تو اللہ تعالیٰ نے دعا قبول فرمالی، یہ بیان کرتے ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خوب خوب تبسم فرمایا۔ حضرت سیّدنا ابوبکر صدیق اور حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہما نے عرض کیا : ہمارے ماں باپ آپ پر فدا وقربان، اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ خوش وخرم رکھے، آج آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس قدر کیوں تبسم فرمارہے ہیں ؟ ’’تو سارے جہاں سے پیارے اور ساری دنیا کے سہارے مکی، مدنی وعربی آقا صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کرنے اور قبول ہونے کا تذکرہ فرماتے ہوئے یہ اطلاع عطا فرمائی، جب شیطان کو اس بات کا علم ہوا، اللہ تعالیٰ نے میری دعا قبول فرماکر میری امت کی مغفرت وبخشش فرمادی ہے تو وہ مٹی اُٹھا اُٹھا کر اپنے سر پر ڈال رہا ہے اور وہ یہ کہتے ہوئے چیخ وپکار کررہا ہے میں تو مارا گیا جب میں نے اس کی یہ جزع وفزع دیکھی تو مجھے ہنسی آگئی۔‘‘
حجاج کرام !یاد رکھیں ! میدان عرفات ومزدلفہ میں ہم جو دعائیں کرتے ہیں اور قبول ہوتی ہیں اس میں ہمارا کوئی کمال نہیں، دعا مانگنے کے لیے ہمارا ہاتھ پھیلانا سببِ کمال نہیں اور اسی طرح اللہ تعالیٰ سے مانگنے کے لیے خوبصورت الفاظ کا استعمال کرلینا بھی کمال نہیں ہے۔بلکہ صرف …اور صرف سیّد الانبیاء والمرسلین حضور ختمی مرتبت صلی اللہ علیہ وسلم کا کمال ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی محبوبیت کے حوالہ سے اللہ تعالیٰ کا کرم اور رحم اپنی امّت کے لیے حاصل کیا۔
مزدلفہ میں مسجد مشعر الحرام واقع ہے جہاں حضور علیہ الصلوٰة والسلام قیام فرما ہوئے۔ اللہ تعالیٰ جل شانہٗ نے قرآن مجید میں ’’مشعر الحرام ‘‘ کا اس طرح ذکر فرمایا :

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!