Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

بلاوجہ شرعی مسلمان کو ڈرانا دھمکانا

بلاوجہ شرعی مسلمان کو ڈرانا دھمکانا

کسی مسلمان کو ڈرانے یا دھمکی دینے سے اسے تکلیف پہنچتی ہے اور یہ ممنوع ہے ۔ سرورِ عالم صلی اللہ عليہ وسلم نے فرمایا :”جس نے کسی مسلمان کو ناحق اذیت دی اس نے مجھے

اذیت دی اور جس نے مجھے اذیت پہنچائی اس نے اللہ تعالیٰ کو اذیت دی ۔”

(مجمع الزوائد،کتاب الصلوۃ، رقم ۳۰۹۲،ج۲،ص۳۹۹)

اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا :

اِنَّمَا ذٰلِکُمُ الشَّیۡطٰنُ یُخَوِّفُ اَوْلِیَآءَ ہٗ ۪ فَلَا تَخَافُوۡہُمْ وَخَافُوۡنِ اِنۡ کُنۡتُمۡ مُّؤْمِنِیۡنَ ﴿۱۷۵﴾

ترجمۂ کنزالایمان :وہ تو شیطان ہی ہے کہ اپنے دوستوں سے دھمکاتا ہے تو اُن سے نہ ڈرو اورمجھ سے ڈرو اگر ایمان رکھتے ہو۔ ”(پ۴،اٰل عمران:۱۷۵ )
حضرت عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور ِانورصلی اللہ عليہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان کو مت ڈرایا کرو کہ مسلمان کو ڈرانا ظلمِ عظیم ہے۔ ”(الترغیب والترہیب ، کتاب الادب، رقم۴، ج۳،ص۳۱۸)
جبکہ حضرتِسیدنا عمررضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ عليہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کسی مسلمان کوبلاوجہ ڈرا یا تو اللہ پر حق ہے کہ اسے قیامت کے دن کی ہولناکیوں سے امن نہ دے۔” (طبرانی اوسط ، رقم الحدیث ۲۳۵۰، ج۲،ص۲۰)
حضرتِسیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ عليہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کسی مسلمان کوناحق گھُور کر دیکھا تو اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے دن خوف میں مبتلاء کردے گا۔” (الترغیب والترہیب،کتاب الادب،رقم۷،ج۳،ص۳۱۹)
اللہ تعالیٰ ہمیں اس حوالے سے بھی اپنی زبان کی حفاظت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ عليہ وسلم

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!