Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

کلی کے اپنے افراد کی حقیقت سے خارج ہونے یا نہ ہونے کے اعتبار سے تقسیم

اس اعتبار سے کلی کی دو قسمیں ہیں۔
۱۔ کلی ذاتی        ۲۔ کلی عرضی
۱۔کلی ذاتی:
    جو کلی اپنے افراد کی حقیقت سے خارج نہ ہواسے کلی ذاتی کہتے ہیں۔جیسے: جنس ،نوع ، فصل ۔
۲۔کلی عرضی:
    جو کلی اپنے افراد کی حقیقت سے خارج ہووہ کلی عرضی ہے جیسے: خاصہ ،عرض عام
کلی ذاتی کی اقسام
اس کی تین قسمیں ہیں۔
۱۔جنس         ۲۔نوع        ۳۔ فصل
۱۔جنس:
    ”ھُوَ کُلِّیٌّ مَقُوْلٌ عَلیٰ کَثِیْرِیْنَ مُخْتَلِفِیْنَ بِالْحَقَائِقِ فِیْ جَوَابِ مَاھُوَ” یعنی جنس وہ کلی ہے جو مَاہُوَ کے جواب میں ایسے بہت سارے افراد پر بولی جائے جن کی حقیقتیں مختلف ہوں۔جیسے: حیوان۔
وضاحت:
    جیسے انسان اورفرس ان دونوں کی حقیقتیں مختلف ہیں جب ہم ان کے بارے میں ماھما سے سوال کریں گے توجواب میں حیوان آئے گالہذا حیوان جنس ہے۔
نوع کی تعریف:
    ”ھُوَکُلِّیٌّ مَقُوْلٌ عَلیٰ کَثِیْرِیْنَ مُتَّفِقِیْنَ بِالْحَقَائِقِ فِیْ جَوَابِ مَاھُوَ” نوع ایسی کلی ہے جو ماھو کے جواب میں ایسے بہت سارے افراد پر بولی جائے جن کی حقیقتیں ایک جیسی ہوں۔جیسے: انسان ۔
وضاحت:
    جیسے زید ،عمر،بکران تینوں کی حقیقتیں ایک جیسی ہیں (یعنی تینوں حیوان ناطق ہیں) جب ہم ان کے بارے میں ما ھم سے سوال کریں گے توجواب میں انسان آئے گا لہذا معلوم ہواکہ انسان نوع ہے۔
فصل:
    ”ھُوَ کُلِّیٌّ مَقُوْلٌ عَلَی الشَّیْ ءِ فِی جَوَابِ ”أَ یُّ شَیْءٍ ھُوَ فِیْ ذَاتِہِ” یعنی فصل ایسی کلی ہے جو ای شی ھو فی ذاتہ کے جواب میں کسی شی پر بولی جائے جیسے: ناطق۔
وضاحت:
    جب ہم انسان کے بارے میں سوال کریں کہ أَلْاِنْسَانُ أَیُّ شَیْ ءٍ ھُوَ فِیْ ذَاتِہٖ یعنی انسان اپنی ذات کے اعتبار سے کیا ہے تو جواب دیا جائے گا کہ وہ ناطق ہے لہذا معلوم ہوا کہ ناطق انسان کیلئے فصل ہے۔
٭٭٭٭٭

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!