Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

نبی کریم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم پر دُرودپاک پڑھنے کے فضائل

  میں نے درود وسلام کے بارے میں وارد تمام روایات اور ان کے متعلقات کو اپنی کتاب ”اَلدُّرُّالْمَنْضُوْدُ فِیْ فَضَآئِلِ الصّلٰوۃِ وَالسَّلَامِ عَلٰی صَاحِبِ الْمَقَامِ الْمَحْمُوْدِ” میں جمع کر دیا ہے۔
(12)۔۔۔۔۔۔رسولِ اکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ و سلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :”جو مجھ پر ایک مرتبہ درودِ پاک پڑھے گا اللہ عزوجل اس پر10 رحمتیں نازل فرمائے گا۔”
 (صحیح مسلم، کتاب الصلاۃ ،باب الصلاۃ علی النبی صلی اللہ علیہ و سلَّم ۔۔۔۔۔۔الخ،الحدیث:۹۱۲،ص۷۴۳)
 (13)۔۔۔۔۔۔حضور نبئ پاک ، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :”جس کے سامنے میرا ذکر ہو اسے چاہے کہ ضرور مجھ پر درودِ پاک پڑھے۔مزیدارشاد فرمایا :”جو مجھ پر ایک مرتبہ درودِ پاک پڑھے گا اللہ عزوجل اس پر 10رحمتیں نازل فرمائے گا۔”
    (مسند ابی یعلی الموصلی، مسند انس بن مالک، الحدیث:۳۹۸۹،ج۳،ص۳۷۲)
 (14)۔۔۔۔۔۔شہنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمال صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :”جو مجھ پر ایک مرتبہ درودِ پاک پڑھے اللہ عزوجل اس پر10رحمتیں نازل فرمائے گا، اس کے 10گناہ مٹا دے گا اور اس کے 10درجات بلند فرمائے گا۔”
 (السنن الکبری للامام نسائی، کتاب صفۃ الصلوۃ ، باب ۸۹،الحدیث:۱۲۲۰،ج۱،ص۳۸۵)
 (15)۔۔۔۔۔۔دافِعِ رنج و مَلال، صاحب ِجُودو نوال صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :”جو مجھ پر ایک مرتبہ درودِ پاک پڑھے گا اللہ عزوجل اس پر10رحمتیں نازل فرمائے گا اور جو مجھ پر 10مرتبہ درودِ پاک بھیجے گا اللہ عزوجل اس پر 100رحمتیں نازل فرمائے گا اور جو مجھ پر 100مرتبہ درودِ پاک بھیجے گا اللہ عزوجل اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان لکھ دے گا کہ یہ بندہ نفاق اور دوزخ کی آگ سے بری ہے اور قیامت کے دن اسے شہداء کے ساتھ ٹھہرائے گا۔”


(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});

 (مجمع الزوائد،کتاب الادعیۃ،فی الصلوۃ علی النبی۔۔۔۔۔۔الخ،الحدیث:۱۷۲۹۸،ج۱۰،ص۲۵۳)
 (16)۔۔۔۔۔۔رسولِ بے مثال، بی بی آمنہ کے لال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :” جبریلِ امین علیہ السلام نے مجھ سے عرض کی ،کیا میں آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کو خوشخبری نہ سناؤں؟ بے شک اللہ عزوجل ارشاد فرماتا ہے :”جو آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم پر درودِ پاک پڑھے گا میں اس پر رحمت نازل فرماؤں گا اور جو آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم پر سلام بھیجے گا میں اس پر سلامتی نازل فرماؤں گا۔” تو مَیں یہ سن کر اللہ عزوجل کا شکر ادا کرتے ہوئے سجدہ ریز ہو گیا۔”
 (المسندللامام احمدبن حنبل،حدیث عبدالرحمن بن عوف الزھری،الحدیث:۶۴/۱۶۶۲،ج۱،ص۴۰۶/۴۰۷)
(17)۔۔۔۔۔۔خاتَمُ الْمُرْسَلین، رَحْمَۃٌ لّلْعٰلمین صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :”اللہ عزوجل نے میری اُمت کے بارے میں مجھ پر جو انعام فرمایا میں اس کے شکرانہ میں سجدہ ریز ہو گیا، وہ انعام یہ ہے کہ میرا جو اُمتی مجھ پر ایک مرتبہ درودِ پاک پڑھے گا اللہ عزوجل اس کے لئے دس نیکیاں لکھے گا ۔”
(مسند ابی یعلی الموصلی،مسند انس عبدالرحمن بن عوف،الحدیث:۸۵۵،ج۱،ص۳۵۴)
    ابن ابی عاصم نے یہ الفاظ زائد کئے ہیں کہ ”اس کے 10 گناہ مٹا دے گا، اس کے 10درجات بلند فرمائے گااور یہ درودِ پاک پڑھنا اس کے لئے 10غلام آزاد کرنے کے برابر ہو گا۔”
(18)۔۔۔۔۔۔سیِّدُ المبلّغین، رَحْمَۃٌ لّلْعٰلمِیْن صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :”میرا جو اُمتی اخلاص کے ساتھ مجھ پر ایک مرتبہ درودِ پاک پڑھے گا اللہ عزوجل اس پر 10رحمتیں نازل فرمائے گا، اس کے 10درجات بلند فرمائے گا، اس کے لئے 10نیکیاں لکھے گا اور اس کے 10 گناہ مٹا دے گا۔”
 (السنن الکبرٰی للنسائی،کتاب عمل الیوم والیلۃ،باب ثواب الصلاۃعلی النبی ،الحدیث:۹۸۹۲/۵،ج۶،ص۲۱)


(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});

 (19)۔۔۔۔۔۔شفیعُ المذنبین، انیسُ الغریبین، سراجُ السالکین صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :”جب تم مؤذن کو اذان کہتے سنو تو اسی طرح کہو (یعنی اذان کا جواب دو) پھر مجھ پر درودِ پاک بھیجو کیونکہ جو مجھ پر ایک مرتبہ درودِ پاک بھیجے گا اللہ عزوجل اس پر 10رحمتیں نازل فرمائے گا، پھر اللہ عزوجل سے میرے لئے وسیلہ کا سوال کرو، وسیلہ جنت میں ایک جگہ کا نام ہے اور وہ اللہ عزوجل کے بندوں میں سے ایک ہی بندے کے شايانِ شان ہے اور مجھے امید ہے کہ وہ بندہ میں ہی ہوں، لہٰذا جو اللہ عزوجل سے میرے لئے وسیلہ کا سوال کریگا اس کے لئے میری شفاعت ثابت ہو جائے گی(يعنی  اسے ميری شفاعت ضرورملے گی )۔”
 (سنن النسائی،کتاب الآذان ،باب الصلاۃ علی النبی۔۔۔۔۔۔الخ،الحدیث:۶۷۹،ص۲۱۳۰)
 (20)۔۔۔۔۔۔”جوشخص مَحبوبِ ربُّ العلمین، جنابِ صادق و امین عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم پر ایک مرتبہ درودِ پاک پڑھتا ہے اللہ عزوجل اور اس کے فرشتے اس شخص پر 70رحمتیں نازل فرماتے ہیں۔” یہ اگرچہ حضرت سیدنا ابنِ عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما کا اپنا قول ہے لیکن ایسی باتیں اپنی رائے سے نہیں کہی جاتیں، لہٰذا یہ مرفوع حدیث کے حکم میں ہے۔
 (المسندللامام احمد بن حنبل، مسند عبداللہ بن عمرو بن العاص،الحدیث:۶۷۶۶،ج۲،ص۶۱۴)


(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});

 (21)۔۔۔۔۔۔تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نُبوت صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :”جمعہ کے دن مجھ پر درودِ پاک کی کثرت کیا کرو کیونکہ جبریلِ امین علیہ السلام ابھی ابھی اپنے رب عزوجل کا یہ پیغام لے کر میرے پاس حاضر ہوئے کہ زمین پر جو مسلمان آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم پر ایک مرتبہ درودِ پاک پڑھتا ہے میں اور میرے فرشتے اس پر 10رحمتیں نازل کرتے ہیں۔”
 (الترغیب والترہیب ، کتاب الذکر والدعا،باب الترغیب فی اکثار۔۔۔۔۔۔الخ ،الحدیث: ۲۵۸۰،ج۲،ص۳۲۳)
(22)۔۔۔۔۔۔مَخْزنِ جودوسخاوت، پیکرِ عظمت و شرافت صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :”بے شک اللہ عزوجل کے کچھ فرشتے ایسے ہیں جو گھوم پھر کر میری اُمت کا سلام مجھ تک پہنچاتے ہیں، تم جہاں بھی رہو مجھ پر درودِ پاک پڑھا کرو کیونکہ تمہارا درودِ پاک مجھ تک پہنچ جاتا ہے۔”
               (المعجم الاوسط،الحدیث:۳۶۵،ج۱،ص۱۱۶)
(المصنف لابن ابی شیبۃ، کتاب صلاۃالتطوع،باب فی ثواب الصلوۃ۔۔۔۔۔۔الخ،الحدیث:۱۱،ج۲،ص۳۹۹)
 (23)۔۔۔۔۔۔مَحبوبِ رَبُّ العزت، محسنِ انسانیت عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :”جو مجھ پر درودِ پاک پڑھتا ہے اس کا درودِ پاک مجھ تک پہنچ جاتا ہے اور میں اس کے لئے دعاءِ رحمت کرتا ہوں اور اس کے علاوہ اس کے لئے 10نیکیاں لکھی جاتی ہیں۔”
                       (المعجم الاوسط،الحدیث:۱۶۴۲،ج۱،ص۴۴۶)
 (24)۔۔۔۔۔۔شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :”جو مجھ پر سلام بھیجتا ہے اللہ عزوجل مجھے میری قوت گویائی لوٹا دیتا ہے تا کہ میں اس کے سلام کا جواب دے سکوں۔”
 (المسندللامام احمد بن حنبل، مسند ابی ھریرہ،الحدیث:۱۰۸۱۷،ج۳،ص۶۲۰)


(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});

 (25)۔۔۔۔۔۔صاحبِ معطر پسینہ، باعثِ نُزولِ سکینہ، فیض گنجینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا :”اللہ عزوجل نے میری قبر پر ایک فرشتہ مقرر فرمایا ہے جسے اس نے تما م مخلوق جتنی قوتِ سماعت عطا فرمائی ہے، لہٰذا قیامت تک جو بھی مجھ پر درودِ پاک پڑھے گا وہ فرشتہ مجھے اس کا اور اس کے باپ کا نام بتائے گا کہ یہ فلاں بن فلا ں ہے جس نے آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم پر درودِ پاک پڑھا ہے۔”
 (الترغیب والترہیب،کتاب الذکروالدعا،باب فی اکثارالصلوٰۃ علی النبی  صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم الحدیث:۲۵۸۶،ج۲،ص۳۲۴)
 (26)۔۔۔۔۔۔نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :”قیامت کے دن لوگوں میں میرے قریب ترین وہ شخص ہو گا جس نے دنیا میں مجھ پر کثرت سے درودِ پاک پڑھا ہو گا۔”
 (شعب الایمان باب فی تعظیم النبی صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم۔۔۔۔۔۔الخ،الحدیث: ۱۵۶۳،ج۲،ص۲۱۲)
 (27)۔۔۔۔۔۔دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :”جب کوئی بندہ مجھ پر درودِ پاک پڑھتا ہے تو جب تک وہ درودِ پاک پڑھتا رہتا ہے ملائکہ اس کے لئے دعاءِ مغفرت کرتے رہتے ہیں، اب بندے کی مرضی ہے کہ درودِ پاک کم پڑھے یا زیادہ۔”
(لمسندللامام احمد بن حنبل، حدیث عامر بن ربیعہ،الحدیث:۱۵۶۸۰،ج۵،ص۳۲۴)
 (28)۔۔۔۔۔۔سرکارِ والا تَبار،بے کسوں کے مددگارصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم ایک چوتھائی رات گزرنے کے بعد اُٹھ کر ارشاد فرماتے : ”اے لوگو! اللہ عزوجل کا ذکر کرو، پہلا صورپھونکا جانے والاہے، اس کے بعد دوسرا صور پھونکا جائے گا اور موت اپنی تمام تر تکالیف کے ساتھ آنے والی ہے۔”
  حضرت سیدنا اُبی ّ بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ ارشاد فرماتے ہیں کہ میں نے شفیعِ روزِ شُمار، دو عالَم کے مالک و مختارباِذنِ پروردگار عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کی خدمتِ بابرکت میں عرض کی”میں کثرت سے درودِ پاک پڑھتا ہوں،توآپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم پر درودِ پاک پڑھنے کے لئے وقت کا کتنا حصہ مقرر کروں؟” تو آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا :”جتنا چاہو مقرر کر لو۔” میں نے عرض کی:”چوتھائی حصہ؟” تو آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا :”جتنا چاہو مقرر کر لو لیکن اگر اس میں اضافہ کرو تو تمہارے لئے بہتر ہو گا۔” میں نے عرض کی:”نصف حصہ مقرر کر لوں؟”تو آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا :” جتنا چاہو مقرر کر لو لیکن اگر اس میں بھی اضافہ کرو گے تو تمہارے لئے بہتر ہو گا۔” میں نے عرض کی:”اگرمیں(فرائض کے علاوہ) اپنا سارا وقت آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم پر درودِ پاک پڑھنے کے لئے خاص کر لوں؟” تو آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا :”اگر تم ایسا کرو گے تو یہ تمہاری پریشانیوں کو کفایت کریگا اور تمہارے گناہوں کو مٹا دے گا۔”


(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});

 (جامع الترمذی، ابواب الزھد ،باب فی الترغیب فی ذکر اللہ ۔۔۔۔۔۔الخ،الحدیث:۲۴۵۷،ص۱۸۹۸ )
 (29)۔۔۔۔۔۔ایک شخص نے عرض کی”یا رسول اللہ عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ و سلَّم!اگرمیں(فرائض کے علاوہ) اپنا سارا وقت آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم پر درودِ پاک پڑھنے ميں صرف کروں تو آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا کیا خیال ہے؟”تو آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا :”اگر تم ایسا کرو گے تو اللہ عزوجل تمہاری دنیوی و اُخروی پریشانیوں میں تمہاری کفایت فرمائے گا۔”
 (المسندللامام احمد بن حنبل، حدیث طفیل بن ابی بن کعب،الحدیث:۲۱۳۰۰،ج۸،ص۵۰)
 (30)۔۔۔۔۔۔حسنِ اخلاق کے پیکر،نبیوں کے تاجور، مَحبوبِ رَبِّ اکبر عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:”جس مسلمان کے پاس صدقہ کرنے کے لئے کچھ نہ ہو اسے چاہے کہ وہ اپنی دعا میں” اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ عَبْدِکَ وَرَسُوْلِکَ وَصَلِّ عَلٰی الْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَالْمُسْلِمِیْنَ وَالْمُسْلِمَاتِ”  (يعنی  اے اللہ عزوجل !اپنے بندے اور رسول حضرت سيدنا محمد صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم پررحمت نازل فرما اور تمام مؤمن اورمسلمان مردوں،عورتوں پربھی رحمت بھيج )پڑھ لیا کرے کیونکہ یہ بھی صدقہ ہے۔”
 (المستدرک،کتاب الاطعمۃ، باب زکاۃ المسلم۔۔۔۔۔۔الخ،الحدیث:۷۲۵۷،ج۵،ص۱۷۹)
 (31)۔۔۔۔۔۔نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :”مؤمن کبھی خیر سے سیر نہیں ہوتا یہاں تک کہ اس کا آخری مقام جنت ہوتی ہے۔”
    (صحیح ابن حبان،باب الادعیۃ،الحدیث:۹۰۰،ج۲،ص۱۳۰)


(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});

 (32)۔۔۔۔۔۔رسولِ اکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ و سلَّم نے ارشادفرمایا:”جمعہ کے دن مجھ پر درودِ پاک کی کثرت کیا کرو کیونکہ یہ یومِ مشہود ہے جس میں فرشتے حاضر ہوتے ہیں اور جو بھی مجھ پر درودِ پاک پڑھتا ہے اس کے درودِ پاک سے فارغ ہونے سے پہلے اس کا درودِ پاک مجھ تک پہنچ جاتا ہے۔” حضرت سیدنا ابو درداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ ارشاد فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کی”یا رسول اللہ عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ و سلَّم! آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کے وصال( ظاہری) کے بعد؟” تو آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ عزوجل نے زمین پر انبیاء کرام علیہم الصلوٰۃ والسلام کے جسموں کو کھاناحرام فرمادیاہے۔”
 (سنن ابن ماجۃ،ابواب الجنائز، باب ذکر وفاتہ ودفنہ، الحدیث:۱۶۳۷،ص۲۵۷۵)
 (33)۔۔۔۔۔۔نبی مُکَرَّم، نُورِ مُجسَّم صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :” جمعہ کے دن مجھ پر درودِ پاک کی کثرت کیا کرو کیونکہ میری اُمت کا درودِ پاک ہر جمعہ کو میری بارگاہ میں پیش کیا جاتا ہے، تو ان میں سے جو سب سے زیادہ درودِ پاک پڑھنے والا ہو گا وہ میرے سب سے زیادہ قریب ہو گا۔”
 (السنن الکبری للبیہقی،کتاب الجمعۃ، با ب مایؤمرہ فی لیلۃ الجمعۃ ، الحدیث: ۵۹۹۵،ج۳،ص۳۵۳)
 (34)۔۔۔۔۔۔رسولِ اکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ و سلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :”جمعہ تمہارے دنوں میں سے سب سے افضل دن ہے، اسی میں حضرت آدم(علیہ الصلوٰۃ و السلام) پیدا ہوئے اور اسی دن ان کی روح قبض ہوئی، اسی دن صور پھونکا جائے گا اور اسی دن قیامت آئے گی، لہٰذا اس دن مجھ پر کثرت سے درودِ پاک پڑھا کرو کیونکہ تمہارا درودِ پاک میری بارگاہ میں پیش کیا جاتا ہے۔” صحابہ کرام علیہم الرضوان نے عرض کی”یا رسول اللہ عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ و سلَّم! ہمارا درودِ پاک آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم تک کیسے پہنچے گا حالانکہ آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کے وصال کو مدت ہو چکی ہوگی۔” تو آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: ”تحقیق اللہ عزوجل نے زمین پر انبیاء کرام علیہم الصلوٰۃ والسلام کے ا جسام کھانا حرام فرما دیا ہے۔”


(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});

 (سنن ابن ماجۃ، ابواب اقامۃ الصلوۃ ، باب فی فضل الجمعۃ، الحدیث:۱۰۸۵،ص۲۵۴۰)
 (35)۔۔۔۔۔۔جس نے یہ درود پاک پڑھا: جَزَی اللہُ عَنَّا سَیِّدَنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدًا(صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ) مَا ھُوَ اَھْلُہٗتو اس کے لئے ستّر( 70)فرشتے ایک ہزار(1000)دن تک نیکیاں لکھتے رہتے ہیں ۔”
 (المعجم الکبیر،الحدیث:۱۱۵۰۹،ج۱۱،ص۱۶۵)
 (36)۔۔۔۔۔۔حضور نبئ پاک ، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :”جب آپس میں محبت رکھنے والے دوبندے باہم ملاقات کرتے ہیں اورنبی کریم( صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم) پر درودِ پاک پڑھتے ہیں تو ان دونوں کے جدا ہونے سے پہلے ان کے اگلے پچھلے گناہ معا ف کر دیئے جاتے ہیں۔”
 (مسند ابی یعلٰی الموصلی،مسند انس بن مالک،الحدیث:۲۹۵۱،ج۳،ص۹۵)

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!