islam
حضرت فاطمۃ الزہرا کا جہیز
فاطمہ زہرا کاجس دن عقد تھا
سن لو ان کے ساتھ کیا کیانقد تھا
ایک چادر سترہ پیوند کی
مصطفیﷺنے اپنی دختر کو جودی
ایک تو شک جس کا چمڑے کا غلاف
ایک تکیہ ایک ایسا ہی لحاف
جس کے اندر اون نہ ریشم روئی
بلکہ اس میں چھال خرمے کی بھری
ایک چکی پیسنے کے واسطے
ایک مشکیزہ تھا پانی کے لئے
ایک لکڑی کاپیالہ ساتھ میں
نقری کنگن کی جوڑی ہاتھ میں
اور گلے میں ہار ہاتھی دانت کا
ایک جوڑا بھی کھڑاؤں کا دیا
شاہزادی سید الکونین کی
بے سواری ہی علی کے گھر گئی
واسطے جن کے بنے دونوں جہاں
ان کے گھر تھیں سیدھی سادی شادیاں
اس جہیز پاک پر لاکھوں سلام
صاحب لولاک پر لاکھوں سلام