Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

مونگ پھلی، سبزوسرخ انگوروں اور بلیوبیری کا جادوئی شفائی مرکب

مونگ پھلی، سبزوسرخ انگوروں اور بلیوبیری کا جادوئی شفائی مرکب
طبی ماہرین کی برادری نے کئی شواہد کے بعد ریزویریٹرول نامی مرکب کو حیرت اور رشک سے دیکھنا شروع کردیا ہے۔ مونگ پھلی، سبزوسرخ انگوروں اور بلیوبیری میں پایا جانے والا یہ مرکب دل کو توانا، بلڈ پریشرکو قابو اور کینسر کو دور رکھتا ہے۔
ایک تحقیق میں چوہوں پر اس کے مثبت اثرات دیکھے گئے ہیں جس میں ریزویریٹرول کو بلڈ پریشر کے مرض میں مفید پایا گیا ہے جبکہ ریزویریٹرول کا استعمال دماغی اعصاب (نیورون) کو عمررسیدگی سے بچاتا ہے۔ یہ کیمیکل فالج اور دل کے دیگر امراض کو بھی روکتا ہے۔ لیکن اس کی ٹھوس وجہ سامنے نہیں آسکی ہے تاہم بعض ماہرین اس کے اینٹی آکسیڈنٹس خواص کو اس کی وجہ بتاتے ہیں۔
کنگزکالج لندن کے ماہرین نے پہلے چوہوں کو بلڈ پریشر کا مریض بنایا اور ریزویریٹرول سے ان کا علاج کیا۔ 15 روز تک چوہوں کو بلڈ پریشر کی حالت میں ریزویریٹرول دی گئی تو بلڈ پریشر میں 20 ملی میٹر کمی واقع ہوئی۔ ماہرین نے نوٹ کیا کہ اس مرکب نے چوہوں کی خون کی رگوں پر بھی بہت اچھے اثرات مرتب کئے اور اس میں پی کی جی ون اے نامی پروٹین کی آکسیڈائزیشن کا عمل ہوا۔
اچھی بات یہ ہے کہ جب ماہرین نے تجربہ گاہ میں اسے  انسانی خون کی نالیوں کے خلیات پر آزمایا تو عین یہی اثرات مرتب ہوئے۔ لیکن ریزویریٹرول کی مطلوبہ حاصل کرنا بہت مشکل ہوتا ہے کیونکہ انگوروں اور دیگر پودوں میں اس کی خفیف مقدار پائی جاتی ہے۔
اگلے مرحلے میں ماہرین ریزویریٹرول کے سپلیمنٹ تیار کرنے پر غور کریں گے تاکہ اس کی مطلوبہ مقدار کو بطور خوراک تیار کیا جاسکے۔

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!