Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

لکڑی کی تلوار

    جنگِ بدر کے دن حضرت عکاشہ بن محصن رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کی تلوار ٹوٹ گئی تو حضورِ اقدس صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے ان کو ایک درخت کی ٹہنی دے کر فرمایا کہ ”تم اس سے جنگ کرو” وہ ٹہنی ان کے ہاتھ میں آتے ہی ایک نہایت نفیس اور بہترین تلوار بن گئی جس سے وہ عمر بھر تمام لڑائیوں میں جنگ کرتے رہے یہاں تک کہ حضرت امیرالمؤمنین ابوبکر صدیق رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کے دور خلافت میں وہ شہادت سے سرفراز ہوگئے۔
    اسی طرح حضرت عبداﷲ بن جحش رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کی تلوار جنگِ اُحد کے دن ٹوٹ گئی تھی تو ان کو بھی رسول اﷲ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے ایک کھجور کی شاخ دے کر ارشاد فرمایا کہ ” تم اس سے لڑو” وہ حضرت عبداﷲ بن جحش رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کے ہاتھ میں آتے ہی ایک بَرّاق تلوار بن گئی۔ حضرت عبداﷲ بن جحش رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کی اس تلوار کا نام ”عرجون”تھا یہ خلفاء بنو العباس کے دور حکومت تک باقی رہی یہاں تک کہ خلیفہ معتصم باﷲ کے ایک امیر نے اس تلوار کو بائیس دینار میں خریدا اور حضرت عکاشہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کی تلوار کا نام”عون” تھا،یہ دونوں تلواریں حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کے معجزات اور آپ کے تصرفات کی یادگار تھیں۔(1)(مدارج النبوۃ جلد۲ ص۱۲۳)

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!