Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

کھڑے ہو کر کھانے کا رَواج

کھڑے ہو کر کھانے کا رَواج

شادی بیاہ میں ٹیبل کے سامنے کھڑے ہوکر کھانے  اور بوفے سِسٹم کا رَواج بھی ہے اگرچہ گزشتہ کچھ سالوں کی بہ نسبت شادی میں کھڑے ہوکر کھانے میں کافی حد تک کمی آچکی ہے مگر چونکہ بوفے سِسٹم کا رَواج عام ہے اس لئے اب بھی بعض لوگ بوفے کے کنارے کھڑے ہوکر کھاتے دکھائی دیتے ہیں ، حالانکہ کھڑے ہوکر کھانا پینا خلافِ سنت ہے ، حدیثِ پاک میں اس سے منع کیا گیا ہے۔ چنانچہ حضرت سَیِّدُنا انس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے رِوایت ہے کہ رسولُ الله صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اِس بات سے منع فرمایا کہ آدمی کھڑے ہوکر پانی پئے۔ حضرت سَیِّدُنا قتادہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کہتے ہیں : ہم نے پوچھا : کہ  کھڑے ہوکر کھانے کا کیا حکم ہے؟ تو حضرت سَیِّدُنا انس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے فرمایا : یہ کھڑے ہو کر پینے سے بھی زیادہ بُرا ہے۔ (2)لہٰذا شادی بیاہ کے علاوہ عام   حالات میں بھی کھڑے ہوکر کھانے پینے سے گُریز کرنا چاہئے۔ 
2 –   مسلم ، کتاب الاشربة ،  باب کراھـیة الشرب قائما ، ص۸۶۲ ، حـدیث : ۵۲۷۵

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!