islam
نکاح سے مال میں برکت کے متعلِّق احادیث
نکاح سے مال میں برکت کے متعلِّق احادیث
٭تم نکاح کے ذریعے رزق تلاش کرو۔ (2)٭عورتوں سے نکاح کرو کیونکہ وہ تمہارے پاس (اللّٰہ تعالیٰ کی طرف سے رزق اور) مال لائیں گی۔ (3)٭حضرت ابوبکر صِدّیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے فرمایا : اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے جو تمہیں نکاح کا حکم فرمایا ، تم اُس کی اِطاعت کرو اُس نے جو غنی کرنے کا وعدہ کیا ہے پورا فرمائے گا۔ اللّٰہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے : اگر وہ فقیر ہوں گے تو اللہ اُنہیں اپنے فضل سے غنی کر دے گا۔ (1) ٭حضرت عمر بن خطّاب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے ارشاد فرمایا : مجھے ا س شخص پر تَعَجُّب ہوتا ہے جو نکاح کے بغیر غنی ہونے کی کوشش کر رہا ہے حالانکہ اللّٰہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے : اگر وہ فقیر ہوں گے تو اللہ عَزَّ وَجَلَّ اُنہیں اپنے فضل سے غنی کردے گا۔ (2) ٭مَنْ تَرَكَ التَّزْوِيْجَ مَخَافَۃَ الْعَیْلَةِ فَلَيْسَ مِنَّایعنی جس نے مُفلسی کے خوف سے شادی کو ترک کیا وہ ہم میں سے نہیں ۔ (3) ٭ایک شخص نے بارگاہِ رسالت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ میں حاضر ہو کر اپنی تنگدستی اور غربت کی شکایت کی تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا : تم پر لازم ہے کہ شادی کرلو۔ (4)٭ایک موقع پر ارشاد فرمایا : مسکین ہے مسکین ہے وہ شخص جس کی بیوی نہ ہو ، عرض کی گئی : اگر وہ غنی و مالدار ہوتو(کیا اس صورت میں بھی وہ مسکین ہی ہے؟) ارشاد فرمایا : اگرچہ وہ مالی طور پر غنی ہو ، پھر فرمایا : مسکین ہے مسکین ہے وہ عورت جس کا شوہر نہ ہو ، عرض کی گئی : اگرچہ وہ عورت غنی ہو کثیر مال و دولت والی ہو؟ ارشاد فرمایا : اگرچہ وہ مالدار ہو۔ (5)
(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});
________________________________
1 – کنز العمال ، کتاب النکاح ، الترغیب فیه ، جزء : ۲ ، ۸ / ۲۰۳ ، حدیث : ۴۵۵۷۶
2 – خازن ، پ ۱۸ ، النور ، تحت الآیة : ۳۲ ، ۳ / ۳۵۰
3 – الافصاح عن احادیثِ النکاح ، الحدیث الرابع بعد المائة ، ۱ / ۱۴۹
4 – الافصاح عن احادیث النکاح ، الحدیث الحادی عشر ، ۱ / ۴۱
5 – شعب الایمان ، باب تحریم الفروج ، ۴ / ۳۸۲ ، حدیث : ۵۴۸۳