Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

قطعات در شان شیخ الا سلام

 قطعات در شان شیخ الا سلام 

محبتوں کی صفوں کا امام مدنی ہے 
قیادتوں کے شہر کا نظام مدنی ہے
ولایتوں کے قبیلے کا کام مدنی ہے
ہمارے دور کے اشرف کا نام مدنی ہے
تصرفات کی دنیا کا شاہ زادہ ہے 
تجلیات کی نزہت کا خانوادہ ہے
مشاہدات کی منزل کا ایک جادہ ہے 
نگاہِ حضرتِ مختار کا ارادہ ہے
وہ اپنے دور میں خود آپ اپنے جیسا ہے
ہر ایک جہت سے وہ عبقری ہے یکتا ہے
نظر سے غوثِ زمن کا کرم برستا ہے
جبیں سے اشرفِ سمناں کا نور بٹتا ہے
قلم سے جس کے ہے فتوؤں کی کائنات میں نور
عمل سے جس کے ہے تقوؤں کے جامعات میں نور
ہے جس کی فکر سے بزمِ تصورات میں نور
ہے جس کے رخ سے ہماری اندھیر ی رات میں نور
ہے جس کی ذات میں اشرف کے ذات کی خوشبو 
ہے جس کی بات میں اشرف کی بات خوشبو
ہے جس کے ہاتھ میں اشرف کے ہاتھ کی خوشبو
ہے جس کی پیاس میں جوئے فرات کی خوشبو
طبیعتوں میں شعورِ حیا ہے مدنی میاں 
عقیدتوں کی سنہری قبا ہے مدنی میاں 
ہمارے شہر کی آب و ہوا ہے مدنی میاں 
ہم اشرفی ہیں ہماری انا ہے مدنی میاں 
حضور ہاشمی کے دل کا نور مدنی میاں 
نگاہِ عسکری کا ہے  سرور مدنی میاں 
سکوتِ حمزہ میاں کا شعور مدنی میاں 
تجلیاتِ محدث کا طور مدنی میاں
محبتوں کے کرشمے دکھائی دیتے ہیں 
یہ بولتے ہیں تو سید سنائی دیتے ہیں
عجیب عشق کے منظر سجھائی دیتے ہیں
نگاہِ مدنی میں ساغر گواہی دیتے ہیں
جمالیؔ اب میں حصار ِ اماں میں رہتاہوں 
جہانِ حضرت اشرف جہاں میں رہتا ہوں
ہمیشہ فیض بھری کہکشاں میں رہتا ہوں
نگاہِ حضرت مدنی میاں میں رہتا ہوں

از: مولانامخدوم جمالی ؔاشرفی حیدرآبادی

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!