Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

نکاح میں کونسے فوائد پیشِ نظر ہوں؟

نکاح میں کونسے فوائد پیشِ نظر ہوں؟

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!قرآن و حدیث کی روشنی میں ہم نے شادی کی اہمیَّت کے بارے میں تو جان ہی لیا مگر چونکہ انسان کی فِطرت ہے کہ اُسے جب تک کسی چیز کے فوائد معلوم نہ ہوں وہ اُسے اہم نہیں سمجھتا یا یوں سمجھئے کہ جو چیز جتنی فائدہ مند ہوتی ہے وہ اتنی ہی ہمارے لئے اہم ہوجاتی ، اس لئے شادی کرنے کے فوائد اور نہ کرنے کے نقصانا ت جاننا بھی ہمارے لئے بہت ضروری ہے تاکہ ہم اسے صحیح معنوں میں اہمیَّت دے سکیں ، اگرچہ بہت سے لوگوں کے نزدیک شادی مفید چیز ہی  ہے اور وہ اس وجہ سے اسے اہمیَّت دیتے بھی ہیں مگر عام طور پر لوگوں کی اکثریّت شاید شادی کو صرف اس اعتبار سے فائدہ مند سمجھتی ہے کہ یہ فطری جذبات کی تسکین کے حُصُول کا جائز ذریعہ اور مذہبی طریقہ ہے یا اِس کے علاوہ زیادہ سے زیادہ اِس کا فائدہ یہ ہے کہ یہ اَولاد حاصل ہونے اور نَسْل جاری رہنے کا ذریعہ ہے اور بس ، حالانکہ اِن فوائد کے علاوہ شادی کے اَور بھی فوائد ہیں بالخصوص دینی فوائد و فضائل تو بہت زیادہ ہیں اور مسلمان ہونے کے ناتے ہمیں ہر چیز کی طرح شادی میں بھی اسلامی ، شَرْعی اور اُخروی فوائد ہی کو ترجیحی بُنیادوں پر پیشِ نظر رکھنا چاہئے بلکہ ہمارے پیارے آقا ، مکی مدنی مُصْطَفٰے  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے وقتاً فوقتاً شادی کرنے پر زور دیتے ہوئے اِس کے جو عظیم فوائد اپنے فرامین میں بیان فرمائے  اگر اُن پر سنجیدگی سے غور کیا جائے تو ہر عقلمند سمجھ سکتا ہے کہ اسلام میں شادی کی بہت اہمیت ہے۔ آئیے شادی کے فضائل و فوائد سے متعلِّق 6 فرامینِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ملاحظہ کیجئے : 

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!