Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

سورۂ فاتحہ کی اہمیت وفضیلت

سورۂ فاتحہ قرآنِ کریم کا دیباچہ وخلاصہ اوربڑی ہی فضیلتوں کی جامع سورت ہے۔ اس کے بہت سے نام ہیں اور ہر نام سے اس کی فضیلت وعظمت عیاں ہے۔
حدیث:حضرت اُبی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک روز نبی رحمت ﷺ نے مجھ سے فرمایا: کیا میں تمھیں ایک ایسی سورت کی خبر نہ دوں جس کی مانندکوئی دوسری سورت نہ قرآن میں ہے اور نہ توریت، انجیل، اورزبورمیں۔میں نے عرض کیا، کیوں نہیں، یارسول اللہﷺ ضرور اِرشاد فرمائیں۔ آپ نے فرمایا: اپنی نماز کا آغاز کرتے وقت تم کون سی سورت پڑھتے ہو؟چنانچہ میں نے سورۂ فاتحہ پڑھنا شروع کردیا۔ آپ نے فرمایا:ہاں، یہی ہے، یہی ہے۔(مسند احمدبن حنبل:٢١١٣٣)
حدیث:حضرت انس  رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضور ﷺ نے فرمایا:کیا میں تمھیںقرآن کی ایک عظیم وجلیل سورت کے بارے میں نہ بتاؤں؟۔ پھر آپ نے سورۂ فاتحہ کی تلاوت فرمائی، یعنی الحَمْدُ للہِ رَبّ العٰلَمِیْنَ پڑھی (تمام خوبیاں اللہ کے لیے جو سارے جہانوں کا مالک ہے)۔(سنن نسائی:٧٩٥٧)
حدیث: حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہمابیان کرتے ہیں کہ حضرت ابوسعید بن معلی بیان کرتے ہیں کہ  ایک مرتبہ نبی کریم ﷺ نے مجھ سے فرمایا:سنو! میں تم کو مسجد سے باہر نکلنے سے پہلے قرآن کی سب سے عظیم سورت کی تعلیم دوں گا۔ پھر میرا ہاتھ پکڑ لیا۔ جب ہم نے باہر نکلنے کا اِرادہ کیا تو میں نے عرض کیا: یارسول اللہ! آپ نے فرمایاتھا کہ آپ قرآن کی سب سے عظیم سورت کی تعلیم دیں گےتوآپ نے فرمایا:الحمْدُ للہِ ربِّ العٰلَمینَیہ سبع مثانی اور قرآن عظیم ہے جو مجھے دیاگیا ہے۔(صحیح بخاری:۴۴۷۴)


(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});

سُوْرَۃ
ُالْفَاتِحَۃ
ِ

بِسْمِاللّٰهِ
الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْحَمْدُ
لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰـلَـمِـیْنَۙ
۝۱الرَّحْمٰـنِ الـرَّحِیْـمِۙ۝۲مٰـلِكِ یَوْمِ الــدِّیْنِؕ۝۳اِیَّـاكَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاكَ نَسْتَعِیْنُؕ۝۴اِهْـدِنَا الصِّــرَاطَ الْـمُسْـتَـقِـیْـمَۙ۵صِرَاطَ الَّذِیْنَ اَنْعَمْتَ عَلَیْهِمْغَیْرِ
الْمَغْضُوْبِ عَلَیْهِمْ وَ لَا الضَّآلِّیْنَ۠
۝۷

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!