islam
تواضع اور عبرت:
ایک بزرگ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں :”میں نے کوہ ِصفا کے قریب ایک شخص کو خچر پر سوار دیکھا، کچھ غلام اس کے سامنے سے لوگوں کو دور کر رہے تھے، پھرمیں نے اسے بغداد میں اس حالت میں پایا کہ وہ ننگے پاؤں اور حسرت زدہ تھا نیز اس کے بال بھی بہت بڑھے ہوئے تھے، میں نے اس سے پوچھا :”اللہ عزوجل نے آپ کے ساتھ کیا معاملہ فرمایا؟” تو اس نے جواب دیا :”میں نے ایسی جگہ رفعت چاہی جہاں لوگ عاجزی کرتے ہیں تو اللہ عزوجل نے مجھے ایسی جگہ رسوا کر دیا جہاں لوگ رفعت پاتے ہيں۔”