Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

بُخل کی تعریف اور اس کی مثالیں

    گذشتہ احادیثِ مبارکہ ميں بُخْل کی مذمت اور اس کی آفات و نقصانات کی طرف اشارہ ہو چکا ہے، اس کی قدرے تفصيل يہ ہے کہ شرع ميں بُخْل زکوٰۃ ادا نہ کرنے کو کہتے ہيں اور پھر ہر واجب کو بھی زکوٰۃ کے ساتھ ملا ديا گيا يعنی  واجب کی عدم ادائيگی بُخْل ہے، لہٰذا جو زکوٰۃ روک لے وہ بخيل ہے اور اسے وہی سزاملے گی جواحادیثِ مبارکہ ميں گزر چکی ہے۔

بخیل کی مختلف تعریفات:

    سیدنا امام غزالی علیہ رحمۃ اللہ الوالی فرماتے ہيں :”ايک قوم نے بُخْل کی تعريف واجب کی عدم ادائیگی سے کی ہے۔لہٰذا ن کے نزديک جو شخص خود پر واجب حقوق ادا کر دے وہ بخيل نہ کہلائے گا مگر يہ تعریف کافی نہيں کيونکہ جو شخص گوشت يا روٹی قصاب يا نانبائی کو رتی بھر کمی کی بناء پر لوٹا دے اسے بالاتفاق بخيل شمار کيا جاتا ہے، اسی طرح قاضی نے کسی شخص کے مال ميں سے اس کے اہل و عيال کے لئے نفقہ مقرر کيا پھر ا گر اہلِ خانہ اس کے مال ميں سے ايک لقمہ يا کھجور کھا ليں اور يہ شخص ان پر اس سلسلہ ميں تنگی کرے تو يہ بھی بخيل کہلائے گا اور کسی شخص کے پاس روٹی رکھی ہو پھر کوئی شخص اس سے ملنے آئے اوراسے گمان ہو کہ وہ بھی کھانے ميں شريک ہو جائے گاتو اس خوف سے وہ اس سے روٹی چھپا لے تووہ بھی بخيل کہلائے گا۔”
    ديگر علماء کرام رحمہم اللہ تعالیٰ فرماتے ہيں :”بخيل وہ شخص ہے جس پر ہر قسم کا عطيہ دينا گراں گزرتا ہے مگر يہ بات قاصر ہے کيونکہ اگر بُخْل سے ہر عطيہ کا گراں گزرنا مراد لے ليا جائے تو اس پريہ اعتراض ہو گا کہ بہت سے بخيلوں پر رتی بھر يا اس سے زيادہ عطيہ دينا گراں نہيں گزرتا تو يہ بات بُخْل ميں رخنہ نہيں ڈالتی۔”

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!