Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

عبادت کا اظہار کرنا دکھاوا کرنا ریاکاری

عبادت کا اظہار کرنا دکھاوا کرنا ریاکاری

اول تو نفس وشیطان انسان کو عبادت کی طرف راغب ہونے ہی نہیں دیتے اور اگر وہ ان کو پچھاڑتے ہوئے عبادت کرنے میں کامیاب ہوبھی جائے تو ان کی کوشش ہوتی ہے کہ اس کو ثواب سے محروم کروا دیں لہذا !یہ اسے اس بات پر مائل کرتے ہیں کہ وہ اپنی نیکیوں کا ذکر(بلاحاجتِ شرعی) لوگوں سے کرے اور یوں یہ نفس وشیطان اپنے مذموم مقصد میں کامیاب ہوجاتے ہیں ۔
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول کریم صلی اللہ عليہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ ”جو شخص لوگوں میں اپنے عمل کا چرچا کریگا تو خدا تعالیٰ اس کی (ریاکاری) لوگوں میں مشہور کر دے گا اور اس کو ذلیل و رسوا کریگا۔”

(مشکوۃ المصابیح، کتاب الرقاق، رقم ۵۳۱۹،ج۳،ص۱۳۸)

حضرت سیدنا ابو سعد رضی اللہ عنہ بیان کر تے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ عليہ وسلم نے ارشاد فرمایا:”جب اللہ تعالیٰ اولین و آخرین کو قیامت کے اس دن میں جمع فرمائیگا جس میں کوئی شک نہیں ہے تو ایک مُنادی یہ ندا کرے گاکہ جس شخص نے اللہ عزوجل کے لئے کسی عمل میں دوسرے کو شریک کیا تھا تو وہ اس کا ثواب بھی غیر اللہ سے طلب کرے کیونکہ اللہ تعالیٰ شریک سے بے نیاز ہے۔”(ابن ماجہ ،کتاب الزھد،ص۴۷۰،رقم۴۲۰۳)

نفس ِ بدکار نے دل پے یہ قیامت توڑی
عملِ نیک کیا بھی تو چھپانے نہ دیا

اللہ تعالیٰ ہمیں اس حوالے سے بھی اپنی زبان کی حفاظت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ عليہ وسلم

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!