Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

کسی کے عیوب اچھالنا

کسی کے عیوب اچھالنا

کسی کا عیب معلوم ہوجانے پر اسے کسی دوسرے پر ظاہر کرنے کی بجائے خاموشی اختیار کرنا بہت کم لوگوں کو نصیب ہوتا ہے ۔

بدقسمتی سے اکثریت ایسے لوگوں کی ہے کہ جب تک ہر جاننے والے پر اس عیب کو بیان نہ کرلیں انہیں چین نہیں آتا ۔
حضرتِ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ عليہ وسلم نے فرمایا کہ ”جو اپنے بھائی کی پردہ پوشی کریگا

اللہ عزوجل قیامت کے دن اس کی پردہ پوشی فرمائے گا اور جو اپنے بھائی کے را ز کھو لے گا اللہ عزوجل اس کا راز ظاہر کردے گا

یہا ں تک کہ وہ اپنے گھر ہی میں رسوا ہوجائے گا۔”(سنن ابن ماجہ ،کتاب الحدود ،باب الستر علی المومن، رقم ۲۵۴۶، ج۳ ،ص ۲۱۹)
حضرتِ سیدنا سہل بن معاذرضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ عليہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے کسی مؤمن کو منافق سے بچایا

اللہ عزوجل ایک فرشتہ بھیجے گا جو قِیَامَتْ کے دن اسکے گوشت کو جہنم سے بچائے گا اورجس نے کسی مسلمان کو رسوا کرنے کے

لئے کوئی بات کہی اللہ عزوجل اسے جہنم کے پل پر روک لے گا یہاں تک کہ وہ اپنے قول کی سزا بھگت لے۔”

(ابو داؤد ،کتاب الادب ،باب من رد عن مسلم غیبۃ،رقم ۴۸۸۳ ،ج۴ ،ص ۳۵۵)
اللہ تعالیٰ ہمیں اس حوالے سے بھی اپنی زبان کی حفاظت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ عليہ وسلم

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!