Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

ان دنوں میں اسلامی رسمیں:

    ان مہینوں میں کیا کام کرنے چاہیں یہ تو ہم ان شاء اللہ عزوجل! اس کتاب کے آخر میں عرض کریں گے۔ کچھ ضروری باتیں یہاں بتاتے ہیں محرم کی دسویں تاریخ کو حلیم (کھچڑا)پکانا بہت بہتر ہے کیونکہ جب حضرت نوح علیہ السلام اس دن اپنی کشتی سے زمین پر آئے تو کوئی غلہ نہ رہا تھا کشتی والوں کے پا س جو کچھ غلہ کے دانے تھے وہ سب ملاکر پکائے گئے۔
 ( رو ح البیان، پ ۱۲، ھود: تحت ۳۸ ، ج ۴، ص ۱۴۲)
    اور حدیث شریف میں آیا کہ جو کوئی عاشورہ کے دن اپنے گھر کھانے میں وسعت کرے یعنی خوب پکائے اور کھلائے تو سال بھر اس کے گھر میں برکت رہے گی۔
  (کشفالخفاء، الحدیث ۲۶۴۱، ج ۲، ص۲۵۳)
   اور کھچڑے(حلیم)میں  ہرکھانا پڑتا ہے لہٰذا اُمید ہے کہ ہر کھانے میں سال بھر تک برکت رہے گی۔صدقہ وخیرات کرے، اپنے گھر اور محلہ میں ذکر شہادت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی مجلس کرے جس میں اگر رونا آئے تو  آنسوؤں سے روئے کپڑے پھاڑنا ماتم کرنا منہ پیٹنا، سوگ کرنا حرام ہے رافضیوں کی مجلسوں میں ہرگز نہ جاؤ کہ وہاں اکثر تبرّاہوتا ہے یعنی صحابہ کرام ر ضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کو گالیاں دیتے ہیں ربیع الاول میں مہینہ بھر تک جب چاہومحفلِ میلاد شریف کرو مگر اس کے پڑھنے والے یا     تو مردہوں یا چھوٹی لڑکیاں اور اگر جوان لڑکیاں اور عورتیں پڑھیں تو اتنی نیچی آواز سے روائتیں پڑھیں کہ ان کی آواز باہر نہ جائے اور محفل میلاد شریف میں روزے نماز اور پردے وغيرہ کے احکام بھی سنائے جائیں تاکہ نعت شریف کے ساتھ احکامِ اسلام کی بھی تبلیغ ہو اور جس قدر خوشی مناؤ،عطرملو،گلاب چھڑکو،ہارپھول ڈالوبہت ثواب ہے حضورعلیہ الصلاۃوالسلام کی پیدائش اللہ عزوجل! کی رحمت ہے اور اللہ عزوجل! کی رحمت پر خوشی منانا۔قرآن کریم کا حکم ہے قرآن شریف فرماتا ہے۔


(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});

قُلْ بِفَضْلِ اللہِ وَبِرَحْمَتِہٖ فَبِذٰلِکَ فَلْیَفْرَحُوۡا ؕ
ترجمہ کنزالایمان:تم فرماؤاللہ ہی کے فضل اور اسی کی رحمت اوراسی پرچاہیے کہ خوشی کریں۔(پ11،یونس،58)
    بلکہ ہر خوشی وغم کے موقعہ پر میلاد شریف کرو، شادی بیاہ،موت بیماری ہر وقت ان کے گیت گاؤ کیونکہ
ان کے نثارکوئی کیسے ہی رنج میں ہو
                          جب یاد آگئے ہیں سب غم بھلا دیئے ہیں

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!