Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

توبہ کے بعد کیا کرے ؟

توبہ کے بعد کیا کرے ؟

سب سے پہلا کام یہ کرے کہ کسی طرح گناہوں کی معرفت حاصل کرے تاکہ مستقبل میں کسی قسم کے گناہ کے ارتکاب سے بچ سکے ۔پھر ان گناہوں سے مکمل پرہیز کرے اور ہر اس کام سے بچے جو گناہ کی طرف لے جانے والا ہو ۔ اس کے علاوہ کثرت سے نیکیاں کرنے میں مشغول ہوجائے کہ نیکیوں کے نور سے گناہوں کی تاریکی جاتی رہتی ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: اِنَّ الْحَسَنٰتِ یُذْہِبْنَ السَّیِّاٰتِ ؕ

ترجمہ کنزالایمان : بے شک نیکیاں برائیوں کو مٹا دیتی ہیں ۔(پ۱۲، ھود:۱۱۴)
مدنی آقا ا نے بھی اسی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا:”گناہ کے پیچھے نیکی لاؤ وہ اس کو مٹا دے گی ۔” (المسند للامام احمدبن حنبل ،حدیث ابی ذر الغفاری ، رقم ۲۱۴۶۰ ، ج ۸، ص ۹۲)
حضرت سيدنا عقبہ بن عامررضي الله تعا عنه سے روايت ہے کہ رسول اللہ انے فرمايا : ”اس آدمی کی مثال جو پہلے برائيوں ميں مشغول تھاپھر نيکاعمال کرنے لگا ،اس شخص کی طرح ہے کہ جس کے بدن پر تنگ زِرّہ ہو جو اس کی گردن گھونٹ رہی ہو ۔پھر اس نے ايک نيک عمل کيا تو اس زِرّہ کا ايک حلقہ کھل گيا ۔پھر دوسرا نيککام کيا تو دوسرا حلقہ کھل گيا (اور پھر نيک عمل کرتا چلا گيا)حتی کہ وہ تنگ زرہ کھل کر زمين پر آ گری ۔”

(المعجم الکبیر ، رقم ۷۸۳ ، ج ۱۷ ، ص ۲۸۴)

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!