Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

حسن یوسف اورہے طٰہٰ کاجلوہ اور ہے

حسن یوسف اورہے طٰہٰ کاجلوہ اور ہے
ماہ کنعاں اور ہے مہرمدینہ اورہے
آسمانوں پرگئے ادریس وعیسٰی شک نہیں
دم میں سیر لامکاں معراج اسرٰی اور ہے
ہے خلیل اللہ حبیب اللہ میں فرق عظیم
شان خلت اور ہے تاج فترضٰی اور ہے
انفلاق بحر برہان عظیم الشان تھا
انشقاق بدر کالیکن نتیجہ اور ہے
مفت بھی لیتے نہیں عاشق حیات خضر کو
خالی جینا اور ہے مرمر کے جینااور ہے
جنتی پھولوں کی خوشبوتومسلم ہے مگر
نکہت گل اور ہے ان کاپسینہ اور ہے
اعظمی تھی نوح کی کشتی میں عالم کی نجات
اہل بیت پاک کالیکن سفینہ اور ہے

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!