شوہر اور بیوی کا اپنی صحبت یعنی ہمبستری کی باتیں دوسروں کے سامنے بیان کرنا
*🚫شوہر اور بیوی کا اپنی صحبت یعنی ہمبستری کی باتیں دوسروں کے سامنے بیان کرنا🚫*
🔹(بالعموم تمام مسلمانوں اور بالخصوص نوجوانوں کے لیے لمحۂ فکریہ)
1️⃣حضرت ابو سعید خدری رضی اللّٰه عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا “قیامت کے دن اللّٰه عَزَّوَجَلَّ کے بارگاہ میں ، لوگوں میں سب سے بد ترین وہ شوہر اور بیوی ہوں گے جو ایک دوسرے کے ساتھ خلوت اختیار کریں(یعنی ہمبستری کریں) پھر ان دونوں میں سے ہر ایک اپنی راز کی باتیں لوگوں میں ظاہر کرے”۔
(صحیح مسلم : 3542)
2️⃣حضرت ابو سعید خدری رضی اللّٰه عنہ سے ہی روایت ہے کہ آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا “قیامت کے دن اللّٰه عَزَّوَجَلَّ کے نزدیک سب سے بڑی امانت(میں خیانت) یہ ہو گی کہ شوہر اور بیوی ایک دوسرے کے ساتھ خلوت اختیار کریں (یعنی ہمبستری کریں) پھر شوہر اپنی بیوی کی راز کی باتیں پھیلائے۔(یعنی ہمبستری کی باتیں دوسروں کے سامنے بیان کرے)
(صحیح مسلم : 3542)
3️⃣حضرت سیِّدَتُنا اَسماء بنت یزید رَضِیَ اللّٰه تَعَالٰی عَنْہا فرماتی ہیں کہ میں نور کے پیکر ، امام الانبیاء و المرسلین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں حاضر تھی۔ مرد اور عورتیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے۔(یعنی عورتیں پردے میں بیٹھی تھیں) نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا “کوئی مرد ایسا بھی ہے جو اپنی بیوی سے صحبت کرنے کو بیان کرے اور کوئی عورت ایسی بھی ہے جو اپنے خاوند کے ساتھ ہم بستری کرنے کی باتوں کو ظاہر کرے۔‘‘ یہ سن کر لوگوں پر خاموشی چھا گئی۔ (آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہا فرماتی ہیں کہ) میں نے عرض کی: ’’اللّٰه عَزَّوَجَلَّ کی قسم! یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مرد اور عورتیں تو ایسا کرتے ہیں۔تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ایسا مت کیا کرو ، ایسا کرنے والا شیطان کی مثل ہے جو اپنی مادہ سے ملے اوراس سے بدکاری کرے جبکہ لوگ دیکھ رہے ہوں۔
(مسند احمد : 28315)
🔹 *ضروری نوٹ:* کچھ لوگ شادی کی پہلی رات شوہر اور بیوی کے بیڈ پر کسی خاص مقصد کے لئے سفید چادر بچھاتے ہیں یہ چادر بچانا گناہ اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے۔
🔹اللّٰه تبارک و تعالیٰ تمام مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں کو اس کبیرہ گناہ سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہر طرح کے یہود و نصاریٰ کے غلیظ طریقوں سے بچ کر پیارے آقا رحمتِ کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مبارک طریقوں کو اپنانے اور آخری سانس تک اپنی رضا کے لئے ، اپنی فرمانبرداری والی زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔
(آمین ثم آمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم🤲🏻🤲🏻)
اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے علم دین حاصل کریں اور دنیا اور آخرت میں کامیابی ملے گی ان شاء اللہ