islamنعتیہ ادبی
حمد ڈاکٹرمقبول احمدمقبول اودگیر
حمد
ہے صبح و شام تجھ سے مری ایک ہی دعا
میرے لبوں پہ نام ہو تیرا ہی اے خدا
کس کس کا شکر ادا کروں اے رب العالمین
تیری عنایتوں کی نہ حد ہے نہ انتہا
ہر شیٔ گواہی دیتی ہے تیرے وجود کی
ہر چیز سے عیاں تری قدرت ہے اے خدا
محدود میری فکر و نظر، تو محیط کل
حمد و ثنا کا حق ہو بھلا کس طرح ادا
میری بساط کیا ہے، یہ تیرا ہی ہے کرم
دنیائے شاعری میں جو مقبولؔ ہوگیا
ڈاکٹرمقبول احمدمقبول اودگیر