islam
تنبیہ جلیل
خیال رہے کہ ابوابِ مُلحَقہ میں بھی وہی خواص ومعانی پائے جائیں گے جوان کے ابوابِ مُلحَق بِھا میں پائے جاتے ہیں ،نیزابوابِ مُلحَقہ میں ان معانی کے علاوہ مبالغہ بھی پایا جا تا ہے۔ مثلاً تَدَحْرَجَ۔ (لڑھکنا)میں ایک خاصہ لزوم ہے، تو تَجَلْبَبَ۔(بہت چادر اوڑھنا )(مُلْحَق بَتَدَحْرَجَ)میں بھی لزوم پایاجارہاہے ،نیزاس میں مبالغہ بھی ہے ۔ وَعَلٰی ھٰذَاالْقِیَاسُ۔