Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

خُوشی کی وجہ سے نافرمانی کرنے والوں کیلئے لمحۂ فکریہ

خُوشی کی وجہ سے نافرمانی کرنے والوں کیلئے لمحۂ فکریہ

افسوس!فلمی گانوں کی دُھوموں اور موسیقی کی دُھنوں کے بغیر آج کل شاید ہی کہیں شادی ہوتی ہو۔ اگر کوئی سمجھائے تو بعض اوقات جواب ملتا ہے ، واہ صاحب! اللہ نے پہلی بار خُوشی دکھائی اور “ گانا باجا “ نہ کریں ۔ بس جی خُوشی کے وقت سب کچھ چلتا ہے! (مَعَاذَ اللہ ) مسلمانو!خُوشی کے وقت اللہ کا شکر ادا کیا جاتا ہے کہ خُوشیاں طویل ہوں ، نافرمانی نہیں کی جاتی!اللہ نہ کرے کہ اِس نافرمانی کی نُحُوست سے اکلوتی بیٹی دُلہن  بننے کے آٹھویں دن رُوٹھ کر میکے آبیٹھے اور مزید آٹھ دن کے بعد تین طَلَاق کا پرچہ آپہنچے اور ساری خُوشیاں دھول میں مِل جائیں یا دُھوم دَھام سے ناچ گانوں کی دَھماچَوکڑی میں بیاہی ہوئی دُلہن9 ماہ کے بعد پہلی ہی زَچگی میں موت کے گھاٹ اُتر جائے یا خُدانخواستہ دُولھا شادی سے پہلے یا چند ہی روز کے بعد دُنیا سے چل بسے کیوں کہ موت کہہ کر نہیں آتی۔ ایک دردناک واقعہ پیش خدمت ہے۔ 

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!