Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

سعی کی نیت

نیت کی میں نے سعی کے سات پھیروں کی اے اللہ﷯ اسے قبول فرما اور میرے لیے اسے آسان فرما۔
۞ صرف مرد حضرات دو سبز ستونوں کے درمیان دوڑیں۔یہ دوڑنا رمل سے تیز ہو مگر بے تحاشہ بھاگنا مسنون نہیں پھر مناسب رفتار سے چلنا شروع کر دیجیے۔
۞ مروہ پر پہنچ کر پھر خانہ کعبہ کی طرف رخ کر کے دعا کیجیے اور دوسرے پھیرے کے لیے صفا کی طرف چلنا شروع کر دیجیے۔
۞ پھر دو سبز ستونوں کے درمیان دوڑیے اور پھر چلتے ہوئے صفا پر اپنا دوسرا پھیرا مکمل کیجیے۔
۞ یاد رکھیئے! سعی کے دوران نہ ہی کوئی استلام ہے اور نہ ہی اضطباع۔ باوضو سعی کرنا مستحب ہے البتہ بے وضو اور حائضہ بھی سعی کر سکتے ہیں۔
۞ اسی طرح دعائیں، ذکر و اذکار،درود و سلام، استغفار، نعت خوانی اور مناجات وغیرہ کرتے ہوئے ساتواں پھیرا مروہ پر ختم کیجیے۔

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!